وزارت دفاع
پلوں کے دیسی نظام کی ہندوستانی فوج میں شمولیت
Posted On:
30 DEC 2020 5:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی30 دسمبر2020:آتم نربھرتا کی جانب کوششوں کے تسلسل میں اور نجی صنعت اور DRDO کے اشتراک سے ہندوستانی فوج نے10 میٹر والے مختصر وقفے والے تین سیٹ شامل کئے ہیں جنہں 29 دسمبر 2020 کو لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے تالے گاؤں مرکز میں باقاعدہ طور سے سونپا گیا۔
یہ سازوسامان اپنی فورسز کو کارروائیوں کے دوران تیزی سے خلیج باٹنے کی صلاحیت کے ساتھ فورسز کی نقل وحرکت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس کے ذریعہ ہماری مسلح افواج کو غیر ملکوں میں تیار سازوسامان سے نجات ملے گی اور ان کی جگہ اندرونِ ملک ڈیزائن کئے گئے اور تیار کرکے فراہم کئے گئے پل حاصل ہوں گے۔ تمام فریقوں نے تمام آزمائشوں پر کھرا اترنے اور حکومت کے ‘میک ان انڈیا’ اقدام کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ کوششیں کی ہیں جس کا مقصد ہندوستان فوج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں مکمل خودکفالت کو یقنی بنانا ہے۔
****
م ن۔ ر ف ۔ س ا
U: 8537
(Release ID: 1684930)
Visitor Counter : 141