الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

صدرجمہوریہ جناب رامناتھ کووند 30 دسمبر کو ڈیجیٹل ایوارڈ 2020  دیں گے

Posted On: 29 DEC 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29 /دسمبر 2020  ۔   ہندوستان کے صدر  جمہوریہ جناب رامناتھ کووند 30 دسمبر 2020  کی صبح 11.00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ غیر روایتی طور پر ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ دیں گے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے  مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ دینے کا پورا عمل یعنی نامزدگی سے ایوارڈ دینے کی حتمی تقریب کی  اسکریننگ سب کچھ آن لائن کیا جارہا ہے۔ الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹکس دو سالہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کااہتمام کرتا ہے جس کامقصد ای- حکمرانی میں اختراعی عمل اور سرکاری خدمات فراہم کرنے کے میکانزم کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

5.jpeg

 مرکزی وزیر قانون و انصاف، مواصلات  اور  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب روی شنکر پرساد، وزارت قانون و نصاف ، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب اجے ساہنی اور دیگر عہدیداران مختلف مقامات بشمول  پلینری ہال، وگیان بھون، نئی دہلی اور کلکتہ، بھوپال اور چنئی سے اس غیر روایتی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 یہ تقریب 30 دسمبر 2020 کو دن میں 11.00 بجے شروع ہو گی۔ دور درشن پر اسے براہ راست نشر کیاجائے گا اور این آئی سی سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اسے راست دیکھاجاسکتا ہے۔

 این آئی سی ویب کاسٹ: http://webcast.gov.in/digitalindiaawards

 یو ٹیوب : https://www.youtube.com/nationalinformaticscentre

 ٹوئیٹر: https://twitter.com/NICMeity

 فیس بک: https://www.facebook.com/NICIndia

ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کو ڈیجیٹل گورننس میں مثالی اقدامات اور طریقوں کو اعزاز بخشنے کے لئے ہندوستان کی قومی پورٹل کے دائرہ کار کے تحت ادارہ بنایا گیا ہے۔

 قبل ازیں 2009 ، 2014 ،2016  اور 2018 میں ان ایوارڈوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شروع میں اسے ویب رتنا ایوارڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔2014 تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ 2016 میں اسے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کا  نیا نام دیا گیا۔

 چھٹے  ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کا اعلان درج ذیل چھ زمروں کے تحت کیا گیا ہے:

  1. عالمی وباء کے دوران اختراعی اقدامات:  اس میں  کسی  ایسے سرکاری ادارے کو نوازا جائے گا جس نے ایک نمایاں جدید ڈیجیٹل حل تیار کیا ہے تاکہ شہریوں کو وبائی امور کے دوران مواصلات، صحت، تعلیم، سفر وغیرہ میں آسانی کی  سرکاری سہولت فراہم کی جاسکے اور اس کے تسلسل کو یقینی بنایاجاسکے۔
  2. ڈیجیٹل حکمرانی میں شاندار کارکردگی-  وزارت/ محکمہ( مرکزی): حکومت ہند کی کسی  ایسی وزارت یا محکمہ کو نوازنا جس کے پاس ایک جامع ڈیجیٹل سہولت موجود ہو اور وہ اپنے ڈیجیٹل اقدامات میں اعلی سطح پر داخلی اور بین محکمہ ارتباط کامظاہرہ کرے۔ اس کے لئے الیکٹرانک  توثیق اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ساتھ انضمام کا بھی اندازہ لگایا جاتا ہے۔
  3. ڈیجیٹل حکمرانی میں شاندار کارکردگی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے: اس ایوارڈ کے ذریعہ ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی خدمات کا اعتراف کیاجاتا ہے۔ اس اعتراف کاتعلق  صحت، مزدوری، مالیات، معاشرتی انصاف اور ماحولیات جسے شعبوں میں جامع ڈیجیٹل موجودگی سے ہے۔ یہ موجودگی ا ن شعبے میں پائیدار ترقی کے حصول کا باعث بنتی ہے۔
  4. ڈیجیٹل  حکمرانی میں شاندار کارکردگی- اضلاع: ضلعی  انتظامی اداروں کی بہترین کارگزاری کے عوض یہ ایوار ڈ انہیں  دیا جاتا ہے جنہوں نے شہریوں کو علاقائی زبان میں جامع معلومات فراہم کرنے پر مثالی توجہ مرکوز کی۔ اس ایوارڈ کے لئے درخواستوں میں لازی طور پر سیاحت، آرٹ، ثقافت، دستکاری اور افادیت تک رسائی کے لحاظ سے ضلعے کے اہم پہلوؤں کو اجاگر  کرنے والی کوریج کو ظاہر کیاجائے۔
  5.  اوپن ڈاٹا چمپئن:  اوپن ڈاٹا چمپئن شپ ایوارڈ کے ذریعہ وزارتوں ،محکموں، تنظیموں اور ریاستوں اس بات کااعتراف کیاجاتا ہے جنہوں نے نیشنل ڈاٹا میں ساجھے داری اور دستیابی کی پالیسی( این ڈی ایس اے پی) کے مطابق اوپن گورنمنٹ ڈاٹا( او جی ڈی) پلیٹ فارم( https;//data.gov.in)  سے متعلق ویب سروسز/ اے پی آئی کے ذریعہ اعداد وشمار اور وسائل کی تفصیلات سرگرمی کے ساتھ بروقت اور با ضابطہ جاری  کی ہو۔
  6. مثالی پیداوار: یہ ایوارڈ ان مصنوعات کے لئے ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں اپنی شناخت بنائی۔ ان مصنوعات میں نہ صرف لازی طور پر اعلی طریقے سے نقل فراہم کی بلکہ سرکاری محکموں اور اداروں نے کامیابی کے ساتھ انہیں نافذ بھی کیا۔ ڈیجیٹل  سیکوریٹی  کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ تشخیص کے محاذ پر بنیادی معیار فراہم کر تی ہے۔؎

 ان چھ زمروں کے علاوہ جیوری کی پسند کا ایوارڈ  نیشنل پبلک  ڈیجیٹل پلیٹ  فارم کو تیار کرنے اور اسے عمل میں لانے میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

 مرکزی حکومت کی وزارتیں/ محکمے/ دفاتر/ ادارے، ریاستی حکومتوں کے محکموں / دفاتر/ ادارے، ضلعی انتظامی ادارے اور بیرون ملک ہندوستانی سفارتی ادارے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ((https://digitalindiaawards.gov.in کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔کسی بھی پروجیکٹ کو ایک سے زیادہ زمرے کے لئے نامزد کیا جاسکتا ہے۔

 ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ 2020  کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے متعلقہ وزارت کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک  اعلی سطحی جیوری تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں حکومت صنعت اور تعلیمی اداروں کے ماہرین شامل ہیں۔

ڈیجٹیل انڈیا ایوارڈ 2020  کے لئے آن لائن نامزدگیوں کاسلسلہ 23 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہا۔ اس کے دوران 402 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی( دہلی)  نے ان نامزدگیوں میں سے موضوع نامزدگیوں کا انتخاب کیا اور ان کی درجہ بندی کی۔اسی ادارے کو سابقہ موقعوں پر بھی یہ ذمہ داری دی گئی۔ جو نامزدگیاں انتخاب میں آئیں انہیں  جیوری کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ آن لائن نمائندگی کے ذریعہ ہر زمرے میں  کامیاب نامزدگیاں طے کی جاسکیں۔

******

 

م ن۔  ع س۔ ر ض

U-NO.8520



(Release ID: 1684591) Visitor Counter : 172