نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

کووڈ-19 وباء کے ذریعے درپیش چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کیجئے، نائب صدر جمہوریہ کی نوجوانوں کا مشورہ


ہمارے پاس ایسے انسانی وسائل ہیں، جو مستقبل کی دنیا وضع کرسکتے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ جناب نائیڈو نے اعادہ کیا کہ نوجوانوں کی مہارت اور تربیت ایک بہتر مستقبل کی کلید ہے

کووڈ سے ایک بار ظاہر ہوا ہے کہ دولت سے کہیں زیادہ اہم صحت ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے وجے واڑہ کے سورنہ بھارت ٹرسٹ میں زیر تربیت طلباء کو اسناد تقسیم کیں

Posted On: 28 DEC 2020 8:11PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  ایم ونکیا نائیڈو نے آج نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ کووڈ-19وباء کے ذریعے درپیش چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کریں۔

وجے واڑہ میں سورنہ بھارت ٹرسٹ میں زیر تربیت طلباء کو تفویض اسناد کے بعد ناظرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ حالانکہ اس وباء نے بہت سے شعبوں پر اثر ڈالا ہے، لیکن اس کے باعث بہت سے دیگر شعبوں میں نئی راہیں بھی کھلی ہیں۔

اس بات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہ ملک کی مجموعی آبادی میں سے 65 فیصد سے زیادہ افراد 35 سال کی عمر سے کم کے ہیں، جناب نائیڈو اعادہ کیا کہ اگر ہم ان انسانی وسائل کو صحیح طور پر استعمال کرسکیں تو نوجوان اور خواتین ہماری قومی شرح نمو کو مستحکم کرنے میں کلیدی ساجھیدار بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان وسیع تر انسانی وسائل کے ساتھ ہم مستقبل کی دنیا وضع کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ریاست اور مرکزی سرکاروں کی اُن مختلف کاوشوں کی یاد دہانی کرائی، جو انہوں نے نوجوانوں کی مہارت کو بہتر کرنے کے لئے کی ہیں اور انہوں نے ان پروگراموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مہارتیں ، 21ویں  صدی کی ضروریات کے مطابق ہونی چاہئیں، نائب صدر جمہوریہ نے اس شعبے میں نجی شراکت داری کے لئے زور دیا۔

یہ واضح کرتے ہوئے کہ مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ہی ملک کی ترقی کے لئے واحد اشاریہ نہیں ہوتا، جناب نائیڈو نے کہا کہ عوام الناس کی تفویض اختیارات ہی اصل ترقی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں سرمایہ کاری اور طویل مدتی فائدے کے ساتھ پالیسیوں کی تشکیل کرنی چاہئے نہ کہ ہم قلیل مدتی فوائد پر توجہ مرکوز کریں۔جاری وباء پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحت ، دولت سے کہیں زیادہ اہم ہے اور اس بات کو اس وباء نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے۔ اس بات کو واضح کرتے ہوئے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں شرح اموات کم ہے۔ جناب نائیڈو نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنائیں۔

زیرتربیت افراد کو اپنے کورس کی تکمیل پر تفویض اسناد کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے ، لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران آن لائن تعلیمی ٹولز کو استعمال کرنے کے لئے طلباء کی ستائش کی۔انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کو، مہارت کی ترقی کے ذریعے بااختیار بنانے اور لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرنے کےلئے سورنہ بھارت ٹرسٹ کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔ اس  تقریب میں وجے واڑہ کے سورنہ بھارت کے زیر تربیت افراد اور عملے نے شرکت کی۔

 

*****

م ن۔ا ع۔ ن ع

(29.12.2020)

U NO: 8489



(Release ID: 1684305) Visitor Counter : 163