نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر نے ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کی صورتحال پر بات چیت کی
بھارت بایوٹیک کے چیئرمین نے نائب صدر سے ملاقات کی
نائب صدر نے عالمی سطح کی مصنوعات تیار کرنے کےلئے پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
25 DEC 2020 3:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 دسمبر 2020، بھارت بایو ٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا اور جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر محترمہ سچترا ایلانے آج حیدر آباد میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔
بات چیت کا موضوع ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کی صورتحال اور اس کو بھارت میں اور باقی دنیا میں دستیاب کرانے کے منصوبے رہے۔ یہ ویکسین انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے تعاون سے بھارت بایو ٹیک کے ذریعہ تیار کی جارہی ہے۔ ملک میں تیار کی جانے والی یہ ان ایکٹی ویٹڈ ویکسین بھارت بایو ٹیک کے بی سی ایل 3 (بایو سیفٹی لیول 3) بایو کنٹینمنٹ فیسیلیٹی میں تیار کی جارہی ہے۔
حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی بھارت بایو ٹیک کا دورہ کیا تھا اور کو ویکسین کی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔اس کے بعد کئی ملکوں کے 70 سفیروں اور ہائی کمشنروں نے جنوم ویلی حیدر آباد میں واقع بھارت بایو ٹیک فیسلیٹی کا دورہ کیا تھا۔
بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے ملک میں عالمی سطح کی مصنوعات تیار کرنے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیا اور آئی سی ایم آر اور بھارت بایو ٹیک کے تعاون کی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-8423
(Release ID: 1683783)
Visitor Counter : 167