عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی داخلہ سکریٹری اور ڈی او پی ٹی کے سکریٹری جناب اے کے بھلا نے اچھی حکمرانی کے دن کے موقعے پر ای -ایچ آر ایم ایس کے کتابچے کا اجرا کیا
Posted On:
25 DEC 2020 1:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25دسمبر ،2020 / مرکزی داخلہ سکریٹری اور ڈی او پی ٹی کے سکریٹری جناب اے کے بھلا نے آج ای – ایچ آر ایم ایس کی پیش رفت رپورٹ جاری کی۔ ای ایچ آر ایم ایس کا آغاز عملے عوامی شکایات اور پنشنس کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 25 دسمبر 2017 کو کیا تھا۔ الیکٹرانک - انسانی وسائل کے بندوبست کا نظام ای – ایچ آر ایم ایس ، میں نظام کے 5 ماڈیولز کی 25 درخواستیں ہیں۔
ای کتابچے کے اجرا کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بھلا نے کہا کہ یہ آنے والے دنوں میں سبھی وزارتوں کے لیے ایک اچھا اور موثر اوزار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے اوزاروں کے استعمال سے پالیسی سازی میں اور عملے سے متعلق معاملات سے نمٹنے میں بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔ جناب بھلا نے کہا کہ دیگر وزارتوں میں بھی ای – ایچ آر ایم ایس کو مقبول بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا استعمال جامع طریقے سے کیا جائے۔
ڈی او پی ٹی کی اضافی سکریٹری محترمہ رشمی چودھری نے کہا کہ ای – ایچ آر ایم ایس کے ذریعے سرکاری ملازمین کو ان کی سروس سے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے اور اس سے حکومت ہند میں ایچ آر کا عمل ڈیجیٹائز ہو گیا ہے جس سے ملازمین کو بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں اور ان کی استعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ای – ایچ آر ایم ایس کے جدید ترین ورزن سے ملازمین نہ صرف اپنی تفصیلات دیکھ سکیں گے بلکہ ڈبلیو آر ٹی سروس بک ، چھٹیاں، جی پی ایف، تنخواہ وغیرہ کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے اور مختلف قسم کے دعوؤں / ری ایمبرسمنٹ ، قرض / پیشگی رقم ، چھٹیاں، چھٹیوں کے بدلے رقم، ایل ٹی سی پیشگی، سیاحت وغیرہ، کی تفصیلات بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔
جناب اے کے بھلا کے علاوہ ڈی او پی ٹی کے سینئر افسران نے بھی آج اجرا کی اس تقریب میں شرکت کی۔
ای – ایچ آر ایم ایس کا انگریزی ورژن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ای – ایچ آر ایم ایس کا ہندی ورژن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8415
(Release ID: 1683760)
Visitor Counter : 217