جل شکتی وزارت
پارلیمنٹ نے 3 زرعی بل کسانوں کی مجموعی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے پاس کئے ہیں، جو کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے حکومت کے مقصد کے موافق ہے: جناب رتن لال کٹاریہ
’’حکومت جناب اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کےموقع پر 18000 کروڑ روپے براہ راست 9 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرے گی‘‘
’’حکومت زرعی قوانین کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ اَنّ داتاؤں کی تمام تشویشات کو دور کرے گی‘‘
Posted On:
24 DEC 2020 5:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 دسمبر 2020، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مودی حکومت پوری طرح کسانوں کی بہود کے لئے پابند عہد ہے، جل شکتی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے 3 زرعی بل کسانوں کی مجموعی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے پاس کئے ہیں، جو کہ موجودہ پابندیاں اور پرانی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے مرکزی حکومت کے مقصد کے موافق ہے۔ آج یہاں جاری کئے ایک بیان میں جناب کٹاریہ نے کہا کہ یہ بل کسانوں کو نئے حقوق اور مواقع فراہم کرائیں گے اور طویل مدت میں انہیں مزید بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو اس معاملے میں سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں اور انہوں نے ان سیاسی پارٹیوں کو موقع پرست قرار دیا۔
جناب کٹاریہ نے بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت 18000 کروڑ روپے براہ راست ملک کے 9 کروڑ کسانوں بینک کھاتوں میں منتقل کرکے گڈ گورننس ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 25 دسمبر کو جو کہ بھارت رتن آنجہانی شری اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش ہے اور ملک بھر میں گڈ گورننس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، کو دوپہر 12 بجے کسانوں سے خطاب کریں گے۔ جناب کٹاریہ نے واجپئی جی کے ساتھ کام کرنے کی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم ویژنری اور بھارتی سیاست میں ایک قد آور سیاست داں قرار دیا۔
کسانوں میں پھیلے خوف کو دور کرتے ہوئے اور ایم ایس پی کو بند کئے جانے کے بارے میں پھیلانے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے جناب کٹاریہ نے کہا کہ حکومت نے فصلوں کی حصولیابی کے لئے کم از کم امدادی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ سال 20۔2019 میں مرکزی حکومت نے 14۔2013 کے مقابلے میں مجموعی طور پر ایم ایس پی میں ڈھائی گنا تک اضافہ کیا۔ درحقیقت سال 19۔2018 سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ فصل کی پیداوار کی لاگت سے ڈیڑھ گنا ایم ایس پی ہونی چاہیے۔
جناب کٹاریہ نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے انتھک کام کررہی ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مودی حکومت نے زرعی شعبے کے بجٹ کی رقم کو سال 14۔2013 کے 21933 کروڑ روپے سے بڑھاکر سال 21۔2020 میں 134399 کروڑ روپے کیا ہے، جس سے تقریباً چھ گنا اضافے کا پتہ چلتا ہے۔پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت اب تک 95779 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں، جس سے ملک کے 10.59 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ فصل بیمہ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت تقریباً 6.6 کروڑ کسانوں کو فائدہ ملا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 87000 کروڑ روپے سے زیادہ کے دعوے کی رقم پروسیس کی گئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مذکورہ بالا تمام باتوں کے علاوہ مودی حکومت نے کئی کسانوں پر مرکوز اقدامات کئے ہیں، کئی اسکیمیں اور پالیسیاں شروع کی ہیں۔ مثلاً نیم کوٹیڈ یوریا، سوئل ہیلتھ کارڈ، پی ایم کرشی سنچائی یوجنا ، کسان ریل، 10000 ایف پی اوز کو ایک لاکھ کروڑ روپے تک کا قرض وغیرہ بھی فراہم کرایا ہے۔
جناب کٹاریہ نے کسانوں کی بہبود کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا اور کسانوں کو اَنّ داتا قرار دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے مقاصد کو سمجھیں ۔ حکومت ہمیشہ سے کسانوں کی بہود کی خواہاں رہی ہے اور رہے گی اور تین قوانین کا بھی یہی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی قوانین کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ اَنّ داتاؤں کی تمام تشویشات کو دور کرے گی۔ جناب کٹاریہ نے کہا کہ نیا دور آنے والا ہے۔ ،یک ایسا دور جو زراعت کے شعبے میں ترقی کی ضرورت کو پورا کرے گا اور ہمارے ان داتاؤں کی زندگیوں کو پوری طرح بدل دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ن ا۔
U-8402
(Release ID: 1683446)
Visitor Counter : 99