وزارت خزانہ

وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ 2021-22 کے لئے بجٹ سے پہلے کی میٹنگیں مکمل کیں


15 ورچوئل میٹنگوں میں 9متعلقہ گروپوں کی نمائندگی کرنے والے 170سے زیادہ مدعوئین نے شرکت کی

Posted On: 23 DEC 2020 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 دسمبر 2020:مرکزی وزیر برائے مالیات وکارپوریٹ امور محترمہ نرملا  سیتا رمن نے بجٹ  2021-22 کے لئے 14 دسمبر سے 23 دسمبر تک ورچوئل انداز میں ہونے والی بجٹ سے پہلے کی میٹنگوں کی صدارت کی۔

ان 15 میٹنگوں میں 170 مدعوئین نے شرکت کی جن میں 9 متعلقہ گروپوں کی نمائندگی تھی۔ ان گروپوں میں فائنانس اور سرمایہ منڈی، صحت ، تعلیم اور دیہی ترقی، پانی اور صفائی ستھرائی ، ٹریڈ یونین اور مزدور انجمنوں ،صنعت خدمات اور تجارت ، بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور آب وہوا میں تبدیلی کے شعبے، زراعت اور زرعی اشیا کی پروسیسنگ ، صنعت کار اور ماہرین اقتصادیات شامل تھے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے مالیہ وکارپوریٹ امور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، فائنانس سکریٹری ڈاکٹر اے بی پانڈے، سکریٹری DIPAMجناب توہین کانت پانڈے، اخراجات کے محکمے میں سکریٹری جناب ٹی وی سومناتھن، سکریٹری DEA جناب ترون بجاج، اعلیٰ اقتصادی مشیر جناب کرشنا مورتی سبرامنین اور وزارت مالیات اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

متعلقہ گروپوں نے متعلقہ امور پر کئی مشورے دیئے جن میں مالی پالیسی بشمول ٹیکس، بونڈ مارکٹس، بیمہ ، بنیادی ڈھانچے کے اخراجات ، صحت اور تعلیم بجٹ، سماجی تحفظ ، ہنر مندی، واٹر ہارویسٹنگ اور پانی کا تحفظ، صفائی ستھرائی، ایم جی نریگا، سرکاری نظام تعلیم، کاروبار میں آسانیاں، پیدوار سے منسلک سرمایہ کاری اسکیم، برآمدات، میڈ ان انڈیا اشیا کی برانڈنگ، پبلک سیکٹر ڈلیوری سسٹم، اختراع، آلودگی سے پاک ترقی، توانائی اور گاڑیوں کے آلودگی سے پاک وسائل جیسے شعبے شامل ہیں۔

شرکا نے کووڈ19 معاملوں کی تعداد میں کمی لانے اور 2020-21 کی دوسری سہہ ماہی کے دوران اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے شرکا کی جانب سے گراں قدر صلاح ومشورے کے لئے ان کا شکریہ  ادا کیا اور انھیں یقین دلایا کہ 2021-22 کا بجٹ تیار کرتے ہوئے ان کے مشوروں کو دھیان میں رکھا جائے گا۔

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U: 8365


(Release ID: 1683226) Visitor Counter : 191