ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ایئر کوالٹی کمیشن کی دہلی میں صنعتوں کوصد فی صد پی این جی میں استعمال کرنے کی ہدایت


دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی نے ہدایت دی ہے کہ غیر منظور شدہ ایندھنوں کا استعمال کرنے والی صنعتوں کی نشاندہی کی جائے اور عدم تعمیل کی صورت میں سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Posted On: 22 DEC 2020 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی 22 دسمبر 2020:قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے  دہلی میں سرگرم  صنعتوں کو پائپ والی  قدرتی گیس استعمال کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ  دہلی کے قومی راجدھانی خطے کی حکومت، گیل اور اندراپرستھ گیس لمیٹڈ کے اشتراک سے لیا گیا ہے۔

دہلی میں 50 صنعتی علاقوں میں پھیلی تقریبا 1644 صنعتی اکائیوں کو پائپ والی قدرتی گیس (پی این جی) کے استعمال والے کارخانوں میں تبدیل کرنے کے لئے نشاندہی کی گئی تھی۔اگرچہ بڑی تعداد میں صنعتیں پی این جی کا استعمال کررہی ہیں ، کمیشن نے یہ اندازہ لگانے کے بعد دہلی میں تمام شناخت شدہ صنعتوں کو پی این جی کو متحمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا  کہ دہلی اور قومی دارالحکومت کے علاقہ میں فضائی آلودگی میں صنعتی شعبے کا ایک بڑا حصہ ہے۔اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) اور گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (گیل) پر زور دیا گیا ہے کہ وہ  پائپ لائن نیٹ ورک تیار کرنے ، میٹر لگانے اور اس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو مکمل کریں۔

میسرز آئی جی ایل ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی اور حکومت دہلی راجدھانی خطہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ صنعتی اکائیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ بنیادی ڈھانچے کے کاموں کی تکمیل اوردہلی میں تمام شناخت شدہ صنعتی اکائیوں کو 31 جنوری 2021 تک مکمل طور پر پی این جی سے مربوط کیا جا سکے۔ڈی پی سی سی کو غیر منظور شدہ ایندھنوں کا استعمال کرنے والی صنعتوں کا معائنہ اور ان کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ہے عدم تعمیل کی صورت میں سخت  کاروائی کی جائے۔

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

 

U: 8321



(Release ID: 1682852) Visitor Counter : 245