کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی کو نیشنل اسٹارٹاپ ایوارڈ 2021 کے لئے درخواستیں مطلوب

Posted On: 22 DEC 2020 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 22 دسمبر 2020:صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ [ ڈی پی آئی آئی ٹی] نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈوں این ایس اے  2021 کا دوسرا ایڈیشن لانچ کررہا ہے۔ عالمی وبائی سے متاثر ماحول میں غیر معمولی چیلنجوں کے دوران  اسٹارٹ اپس نے جن کوششوں ، اقدامات اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اعتراف کرتے ہوئے ، اضافی زمرے این ایس اے 2021 کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کا مقصد آتم نربھر بھارت کے عہد کو رو بہ عمل لانے کیلئے کلیدی اشیا کی مقامی حصولیابی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس سلسلے میں اختراعی اقدامات کا اعتراف بھی کرنا ہے۔  ایوارڈز کے لئے درخواستیں 31 جنوری 2021 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

اسٹارٹس اپ کے لئے ایوارڈز 15 وسیع تر سیکٹروں میں درجہ بند 49 شعبوں میں دیئے جائیں گے۔ یہ 15 سیکٹرحسب ذیل ہیں: زراعت ، مویشی پروری ، پینے کے پانی ، تعلیم اور فروغِ ہنرمندی ، توانائی ، صنعتی نظام ، ماحولیات ، فن ٹیک ، فوڈ پروسیسنگ ، صحت اور فلاح و بہبود ، صنعت 4.0 ، سیکیورٹی ، خلا ، نقل و حمل اور مسافرت۔ اس کے علاوہ چھ خصوصی ایوارڈ تعلیمی اداروں، دیہی علاقوں میں اثرانگیز سرگرمیوں، خواتین صنعت کاروں، امکانی درآمداتی متبادلات، کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے اختراعی اقدامات اور مقامی زبانوں میں مشمولات کی ترسیل کے شعبوں اسٹارٹس اپ کیلئے ہوں گے۔  اس میں عمارتی بلاکوں سے متعلق انکوبیٹر اور ایکسیلیٹر کے غیر معمولی استعمال کیلئے ایوارڈ بھی شامل ہے۔

ہر شعبے میں انعان جیتنے والے کو پانچ پانچ  لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ ایوارڈ جیتنے والے اور دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو یہ موقع بھی دیا جائے گا کہ اپنے حل متعلقہ سرکاری حکام اور کارپوریٹ اداروں کے سامنے  پیش کریں تاکہ انہیں امکانی اہم منصوبوں میں شامل کیا جا سکے۔ ان لوگوں کو مختلف قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹس اپ پروگراموں میں شرکت کے لئے بھی  ترجیح دی جائے گی۔

ایوارڈ جیتنے والے ایک انکیوبیٹر اور ایک ایکسیلیٹر کو پندرہ پندرہ  لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے 2019 میں پہلی مرتبہ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈز کا آغاز کیا تھا تاکہ ان نمایاں اسٹارٹس اپ اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے والوں کو پہچانا جاسکے اور انہیں انعامات سے نوازا جا سکے جو روزگار اور دولت پیدا کرنے والی اور سماج پر اثر انداز ہونیوالی اختراعی اشیایا حل سامنے لا رہے ہیں۔

این ایس اے کے پہلے ایڈیشن کی زبردست کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے ، ڈی پی آئی آئی ٹی  نے اب دوسرا نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 لانچ کرنے  کا اعلان کیا۔

پر درخواست داخل کرنے کی تفصیلات پر دستیاب ہیں۔www.startupindia.gov.in

******

م ن۔ ر ف ۔ س ا

 

U: 8319



(Release ID: 1682850) Visitor Counter : 115