کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی کہ بھارت دونوں ممالک  کے درمیان  بلا روک ٹوک تجارت کویقینی بنانے کے لئے پورا تعاون کرے گا

Posted On: 22 DEC 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  دسمبر 2020،           ریلوے، کامرس و صنعت ، امور صارفین اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج بنگلہ دیش کو یقین دہانی کرائی کہ بھارت کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان بلا روک ٹوک تجارت کو یقینی بنانے کےلئے  پورا تعاون کیا جائے گا۔ زراعت کے شعبے سے متعلق بھارت۔ بنگلہ دیش ڈیجیٹل کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ ہم نے زرعی برآمدات سمیت بہت سی مصنوعات میں  بنگلہ دیش کو  ڈیوٹی فری بازار تک رسائی کی پیش کش کی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ  ہم دونوں مل کر  دونوں ممالک کے عوام کے لئے خصوصی طور پر دونوں ملکوں کے کسانوں کے لئے  اقتصادی خوشحالی کا فائدہ پہنچاتے ہوئے ایک بہتر اور تانباک  مستقبل کی خواہش کرسکتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ  بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات  بہت ہی گرم جوشی والے اور دوستانہ ہیں، جن کی بنیاد باہمی اعتماد اور دوستی ہے جو کہ  معاشی نفع نقصان کے  حساب کتاب سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا   کہ  یہ شراکت داری اچھے پڑوسیوں کے تعلقات کے لئے خطے میں  ایک مثال کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ 6 برسوں میں ہمارے تعلقات میں  بہتری آئی ہے۔ ہم نے  کنکٹی وٹی اور بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں  کو نافذ کرنے کے علاوہ  تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ  ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں اور کاروبار کے موافق پالیسیاں رکھتے ہیں، جس سے  دونوں ملکوں میں  حکمرانی کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ دونوں عوام کی خوشحالی میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں میں 50 فیصد سے زیادہ آبادی زراعت کے شعبے میں  کام کرتی ہے، جس کی سماجی اقتصادی وسعت بہت زیادہ ہے۔  انہوں نے کہا ’’ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش اب خوراک کے معاملے میں خود کفیل ہوگیا ہے اور اب اس کا مقصد زراعت کو جدید بنانا ہے۔ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں ہم دونوں کو مل کر زیادہ توانائی اور تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ زراعت ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان کایا پلٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس شعبے میں باہمی تعاون سے  موجودہ اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ‘‘۔

وزیر موصوف نے بنگلہ دیشی  حکومت کی اپنے کسانوں کی خوشحالی میں اضافے کے  طریقے تلاش کرنے کی منشا کی ستائش کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں مکمل  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جناب پویش گوئل نے  کسانوں کی مدد کے لئے  ٹرانسپورٹیشن ، آبپاشی، ادارہ جاتی قرض، بازار کی سہولتیں،  معیاری مادخل مثلاً بیچوں ،نیم  کی کوٹنگ والے فرٹیلائزر اور مشنری کی سپلائی اور متعلقہ کوٹیج صنعتوں کے فروغ سمیت  بھارت کے ذریعہ کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور کام کاجی صلاحیت  میں اضافے اور زرعی شعبے  کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے ایک جامع  رخ اختیار کیا ہے۔ عالمی وبا  کے بعد کی دنیا میں  آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھارت اپنے بین الاقوامی تعلقات کو وسعت دے رہا ہے اور  بھارت کو اور زیاد ہ خود کفیل بنانے کی کوششیں ہم کررہے ہیں۔ ہمیں یقین ہےکہ  ہم اپنے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ  کرسکیں گے اور انہیں خوشحال بنانے میں مدد کرسکیں گے‘‘۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  حالیہ صورتحال کے پیش نظر بغیر محصول والے بیریئر  اس بات کے تعین میں اہم رول ادا کریں گے کہ  بنگلہ دیش کس طرح بھارت کے ذریعہ پیش کئے جانے والے  وافر  مواقع کواستعمال کرتا ہے۔

دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ  بنگلہ دیش میں استعمال کئے جانے والے  ٹریکٹروں کی  ایک بڑی تعداد بھارت سے گئی ہے۔انہوں نے کہا ’’فوڈ پروسیسنگ کے بارے میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں، ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی شراکت داری میں عالمی بازار میں  اپنی موجودگی کو وسعت دے سکتے ہیں۔ ریلوے کے شعبے میں  ہمارے تعلقات بہت مستحکم ہیں جو کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اور زیادہ شراکت داری کے لئے ہمارے  لئے پُل کا کام کرے گا۔ دوبوں ملکوں کی حکومتوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کے مل کر کام کرنے اور ٹیکسٹائلز میں عالمی بازار کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے لئے بہت اعلی معیار قائم کیا ہے۔ اس کے ذریعہ ہم عوام کو روزگار فراہم کراسکتے ہیں۔ تجارت سے ان کی آمدنی میں اضافہ کرسکتےہیں اور اقتصادی ترقی میں تعاون کرسکتے ہیں‘‘ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8323

                          



(Release ID: 1682752) Visitor Counter : 198