وزارت دفاع
بھارتی فوج نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ نئے ‘بڑودہ ملٹری سیلری پیکیج’سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
22 DEC 2020 1:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22/دسمبر 2020، بھارتی فوج اور بینک آف بڑودہ نے ‘بڑودہ ملٹری سیلری پیکیج’ سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے پر لیفٹیننٹ جنرل روین کھوسلا ، ڈی جی (ایم پی اینڈ پی ایس) اور بینک آف بڑودہ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر جناب وکرما دتیہ سنگھ کھیچی نے بھارتی فوج کے ایڈجوٹینٹ جنرل، لیفیننٹ جنرل ہرش گپتا، جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی،کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمت نامہ وہ بنیاد رکھے گا، جس پر بینک آف بڑودہ کے ذریعے بھارتی فوج کے برسرکار اور سبکدوش عملے کو بینکنگ خدمات فراہم کی جائیں گی۔
بھارتی فوج کے برسرکار اور سبکدوش عملے کو ‘بڑودہ ملٹری سیلری پیکیج’ کے تحت خدمات بینک کے 8200 گھریلو شاخوں اور تقریبا 20 ہزار بزنس کورسپانڈینٹ ٹیچ پوائنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب کرائی جائیں گی۔
یہ پیکیج بہت ہی پرکشش فوائد پر مشتمل ہے، جن میں مفت ذاتی حادثاتی بیمہ کور، مستقل کلی معذوری کور، جزوی معذوری کور اور قابل ذکر رقم پر مشتمل ہوائی حادثات بیمہ کور، اعلی تعلیم کور اور برسرکار عملے کی موت کی صورت میں گرل چائلڈ میرج کور ، شامل ہیں۔ پیکیج کے تحت ، جن دیگر سہولتوں کی پیشکش کی گئی ہے، ان میں سبھی بینکوں کے اے ٹی ایم سےغیرمحدود مفت اے ٹی ایم لین دین ، خوردہ قرضہ جات سے متعلق متعدد قسم کے سروس چارجز سے چھوٹ یا رعایت ، آرٹی جی ایس / این ای ایف ٹی کے توسط سے مفت ترسیل ، مفت ڈیمانڈ ڈرافت/ بینکرس چیک، لاکر کرایے میں قابل ذکر رعایت اور کارڈس کے استعمال کے تعلق سے متعدد اضافی فوائد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-8315
م ن۔ م م ۔ ت ع۔
(Release ID: 1682649)
Visitor Counter : 231