سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے تلنگانہ میں 13000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 765 کلو میٹر لمبائی والے قومی شاہراہوں کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا؛ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ریاست کے تمام اضلاع کو قومی شاہراہوں سے جوڑا جائے گا


گزشتہ 6 برسوں میں تلنگانہ میں 17617 کروڑ روپے مالیت کے 1918 کلو میٹر لمبائی والے 59 سڑک کاموں کی منظوری دی گئی

اب تک ریاست کےلئے سی آر آئی ایف کے تحت 2436 کروڑ روپے منظور کئے گئے ان میں سے 1483 کروڑ روپے پہلے ہی جاری جاچکے ہیں

Posted On: 21 DEC 2020 3:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21  دسمبر 2020،           سڑک ٹرانسپور اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج ورچوول طریقے  تلنگانہ میں  قومی شاہراہوں  (این ایچ )کے 14 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں  13169 کروڑ روپے مالیت کی  765.663 کلومیٹر لمبی سڑکیں شامل ہیں۔ اس موقع پر  مرکزی وزرا جناب جی کرشن ریڈی اور جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ ، تلنگانہ کے سڑکوں اور بلڈنگ، قانونی امور اور  مکانات کے وزیر  جناب ویمولا پرشانت ریڈی، تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جناب پوچا رام سرینواس ریڈی،  ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی  کے علاوہ مرکز اور ریاست کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019CT3.jpg

تلنگانہ میں  21 دسمبر 2020 کو 14 این ایچ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی ورچوول تقریب کی ایک تصویر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  نتن گڈکری نے بتایا کہ   گزشتہ 6 برسوں میں  تلنگانہ میں 17617 کروڑ روپے مالیت کے 1918 کلو میٹر لمبائی والے  59 سڑک کاموں کی منظوری دی گئی۔ اس میں سے 1782 کلومیٹر لمبائی کے لئے  15689 کروڑ روپے  لاگت کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج  ریاست میں   تقریباً تمام  33 اضلاع   قومی شاہراہوں کے ساتھ کنکٹی وٹی  رکھتے ہیں۔ باقی ضلعےپیڈا پلی کو بھی جلد ہی  نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ریاست میں  گزشتہ 6 برسوں میں شاہراہوں کی 55.71 فیصد  لمبائی کا  شاندار کام انجام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران  ریاست میں   تقریباً 1400 کلو میٹر لمبی قومی شاہراہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب تک سی آر آئی ایف اسکیم کے تحت ریاست کےلئے 2436 کروڑ روپے کی رقم منظوری کی گئی ہے جس میں سے  1483 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U6GM.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری   21 دسمبر 2020 کو  تلنگانہ میں 14 این ایچ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی  ورچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

جناب گڈکری نے بتایا کہ  تلنگانہ میں  15۔2014 سے  4793 کروڑ روپے مالیت کی   841 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے اور  13012 کروڑ روپے کے  مالیت سے مزید  809 کلومیٹر  لمبی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران  ریاست میں 8957 کروڑ روپے مالیت کے  328 کلو میٹر لمبائی والے 13 بڑے پروجیکٹ ریاست میں شروع کئے جانے کی تجویز ہے۔ 2339 کروڑ روپے مالیت کے  192 کلو میٹر لمبائی والے تین بڑے پروجیکٹوں کے لئے ٹینڈر  کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 24116 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے  1422 کلو میٹر کی مجموعی لمبائی والے 21 این ایچ کا  ڈی پی آر تیار کئے جانے مختلف مرحلوں میں ہے۔ ان کاموں کے مالی سال 25۔2024 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ   نئے بھارت کے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق  عالمی سطح کی ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کو اولیت دی گئی ہے۔ اس کے لئے  بھارت مالا پری یوجنا  جیسے  اقدامات کئے گئے ہیں جو کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا  بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ تلنگانہ ریاست میں  بھارت مالا پری یوجناکے تحت ترقی کے لئے  1730 کلومیٹر لمبائی والے پروجیکٹوں کی  نشان دہی کی گئی ہے۔ ان 14 پروجیکٹوں میں سے   423 کلومیٹر لمبائی والے  اور 7400 کروڑ روپے مالیت والے  9 پروجیکٹوں کا کام پہلے ہی  سونپا جاچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00370G6.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل  ڈاکٹر وی کے سنگھ  21 دسمبر 2020 کو  تلنگانہ میں 14 این ایچ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی  ورچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

تلنگانہ میں موجودہ کوریڈور  میں  ٹریفک کو آسان بنانے،  سفر میں لگنے والے وقت اور خرچ کو کم کرنے اور معیشت کے فروغ دینے کے مقصد سے  تلنگانہ میں  گرین فیلڈ اور ایکسس کنٹرولڈ کوریڈور تیار کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • سورت، احمد نگر، شولہ  پور، کرنول، چنئی (تلنگانہ میں 75 کلو میٹر لمبائی)
  • سوریہ پیٹ۔ کھمّام۔ دیورا پلی (تلنگانہ میں 164 کلو میٹر لمبائی)
  • اندور۔ حیدر آباد (تلنگانہ میں 136 کلو میٹر لمبائی)

ان کوریڈوروں کے تیار کئے جانے سے  روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور اس طرح معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

جناب گڈکری نے  ریاست سے کہا کہ وہ  زراعت کے کاموں  میں  اقتصادی پیداوار کے مطابق تنوع لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی گنے اور چاول کی بہت زیادہ پیداوار ہوئی ہے اور  حکومت کے پاس  وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔ فاضل پیداوار کو  ایتھنول میں تبدیل کیا  جانا چاہیے جس کو  گاڑیوں کے لئے ایک متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی  بہتر ہوگی بلکہ ملک کے لئے  ایندھن کا ایک  متبادل ذریعہ بھی تیار ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G9QO.jpg

تلنگانہ کے سڑکوں اور بلڈنگ،قانونی امور اور مکانات کے وزیرویمولا پرشانت ریڈی 21 دسمبر 2020 کو  تلنگانہ میں 14 این ایچ پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی  ورچوول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

جن پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا اور جن کا ای۔ سنگ بنیاد رکھا گیا، ان کی تفصیل:

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

لمبائی  کلو میٹر میں

لاگت کروڑ روپے میں

قوم کے نام وقف  کئے گئے این ایچ پروجیکٹ

1.

این ایچ  ڈی پی فیز۔IV کے تحت 000/54 کلو میٹر سے 000/150 کلو میٹر تک  این ایچ 163 (پرانا نمبر 2020) کے یاڈگیری۔ وارنگل سیکشن کو  چار لین کا بنانا، یہ کام تلنگانہ ریاست میں ای پی سی موڈ کے تحت انجام دیا جائے گا

99

1890

2.

این ایچ  ڈی پی ۔IV کے تحت تلنگانہ ریاست میں  این ایچ365 (نکریکل سے تھانم چیرلا سیکشن) کے 0/0 کلو  میٹر سے 6/72 کلومیٹر تک پیوڈ شولڈر کے ساتھ  سڑک کی بحالی اور اس کا دو لین میں اپ گریڈیشن ، یہ کام  سوریہ پیٹ اور نال گونڈا ضلع میں ای پی سی بنیاد پر  کیا یا جائے گا

66.56

605.08

3.

حیدر آباد آؤٹر رنگ روڈ سے این ایچ  765 ڈی  کے میڈک  سیکشن تک موجودہ 15.970 کلو میٹر (ڈیزائن کلومیٹڑ م 0.0) سے موجودہ 78.70 کلومیٹر (ڈیزائن کلومیٹر 72.92) تک پیوڈ شولڈر کے ساتھ  دو لین / چار لین کا بنانے کے لئے بحالی اور اپ گریڈیشن ، یہ کام  میڈک اور ملکاج گری ضلع میں تلنگانہ ریاست میں ای پی سی موڈ  پر  کیا یا جائے گا (جاب نمبر این ایچ163 ٹی ایس۔2017۔034)

62.92

426.52

4.

این ایچ 163 کے  مانے گڈا۔ راؤلا  پلی سیکشن  کے 59.500 کلو میٹر سے 132.033 کلومیٹر تک  پیوڈ شولڈر کے ساتھ چوڑا کرکے دو لین کا بنانا ،  ضلع وکارا باد اور نرائن  پیٹ میں  تلنگانہ ریاست میں ای پی سی موڈ  پر یہ کام کیا جائے گا  (جاب نمبر این ایچ 765 ڈی۔ ٹی ایس۔2017۔18۔45)

72.53

359.27

5.

این ایچ 163 کے  آتما پور سے پسرا سیکشن  تک 0/159 کلو میٹر سے 4/165 تک اور 0/186  تک 0/215 تک موجودہ دو لین کو   پیوڈ شولڈر کے ساتھ  دولین  میں چوڑا کرنا اور مضبوط کرنا۔ ریاست تلنگانہ میں ای پی سی موڈ  پر (جاب نمبر این ایچ 163۔ ٹی ایس۔2017۔18۔41)

34.690

230.03

6.

این ایچ 353 سی کے مہا دیو پور سے بھوپل پلی سیکشن  تک 0/25 کلو میٹر سے 2/59 کلو میٹر  تک (ڈیزائن سی ایچ۔ کلومیٹر 25.467 سے 59.200 تک) موجودہ کیرج وے کو   پیوڈ شولڈر کے ساتھ  دولین  میں چوڑا کرنا اور مضبوط کرنا،  ریاست تلنگانہ میں ای پی سی موڈ  پر (جاب نمبر این ایچ 353 سی۔ ٹی ایس۔ 2017۔18۔42)

33.733

206.13

 

ای۔ فاؤنڈیشن این ایچ پروجیکٹس

7.

این ایچ 365 بی بی (پرانا ایچ ایچ 42)  کے سوریہ پیٹ (ڈیزائن سی ایچ 0.420/موجودہ کلومیٹر 128.500،  این ایچ 65) سے  کھمام (ڈیزائن سی ایچ  59.046/ موجودہ کلومیٹر 50.750، پرانا ایس ایچ 42) تک (ڈیزائن لمبائی 58.626 کلو میٹر) کو چار لین کا بنانا ، یہ کام تلنگانہ ریاست میں  ہائی برڈ اینیوٹی موڈ  میں بھارت مالا پری یوجنا کے تحت انجام دیاجائے گا۔

 

58.63

 

2054.29

8.

این ایچ 363 کو مانچیریل (ڈیزائن  کلو میٹر 00.000/ موجودہ کلو میٹر 251.900) سے ریپالے واڈا (ڈیزائن کلو میٹر 42.000/ موجودہ کلو میٹر 288.510)  تک (ڈیزائن لمبائی 42.00 کلو میٹر)چار لین کا بنانا ، تلنگانہ ریاست میں  ہائی برڈ اینیوٹی موڈ پر ۔

 

42.00

 

1556.12

9.

این ایچ 161 کو رام سان پلے گاؤں (ڈیزائن  کلو میٹر39.980/ موجودہ کلو میٹر 44.757) سے منگلور گاؤں (ڈیزائن کلو میٹر 86.788/ موجودہ کلو میٹر91.350)  تک (ڈیزائن لمبائی46.808کلو میٹر)چار لین کا بنانا ، تلنگانہ ریاست میں  ہائی برڈ اینیوٹی موڈ پر ۔ پیکج۔II

 

46.81

 

1551.27

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

لمبائی  کلو میٹر میں

لاگت کروڑ روپے میں

10.

این ایچ 161 کو کانڈی (ڈیزائن  کلو میٹر0.000) (کلو میٹر498.250، این ایچ65) سے رام سان پلے (ڈیزائن کلو میٹر 39.980/ موجودہ کلو میٹر 44.757) تک (ڈیزائن لمبائی 39.980 کلو میٹر)چار لین کا بنانا ، تلنگانہ ریاست میں  ہائی برڈ اینیوٹی موڈ میں بھارت مالا پری یوجنا کے تحت ۔ پیکج۔I

 

39.98

 

1304.58

11.

منگلور(ڈیزائن  کلو میٹر86.788/ موجودہ کلو میٹر 91.350) سے تلنگانہ/ مہاراشٹر بارڈر (ڈیزائن کلو میٹر 135.751/ موجودہ کلو میٹر140.500) تک (ڈیزائن لمبائی= 48.963 کلو میٹر) ، تلنگانہ ریاست میں  ہائی برڈ اینیوٹی موڈ پر  ۔ پیکج۔III

 

48.96

 

1247.52

12.

این ایچ 363 کو  ریپالی واڈا (ڈیزائن  کلو میٹر42.000/ موجودہ کلو میٹر 288.510) سے تلنگانہ/ مہاراشٹر بارڈر (ڈیزائن کلو میٹر 94.602/ موجودہ کلو میٹر342.000) تک (ڈیزائن لمبائی= 52.602 کلو میٹر) ، تلنگانہ ریاست میں   این  ایچ (او) ہائی برڈ اینیوٹی موڈ پر ۔

 

52.60

 

1226.85

13.

این ایچ  565 سے 2 ایل + پی ایس / 4 ایل سے کلو میٹر  1.000 سے کلو میٹر 86.057 تک نکریکال سے ناگا ارجن ساگر سیکشن تک بحالی اور اپ گریڈیشن کا بقیہ کام،  ریاست تلنگانہ میں نالگوندہ ضلع میں سال 21۔2020 کے لئے  این  ایچ (او) کے تحت ۔

85.45

369.91

14.

تلنگانہ ریاست میں این ایچ 61 توسیع شدہ  کے نرمل  سے کھانا پور سیکشن تک کے 678+555 سے کلو میڑ 699+655  تک موجودہ انٹر میڈی ایٹ لین / دو لین کو پیوڈ شولڈر کے ساتھ دو لین میں چوڑا اور مضبوط کرنا ، نرمل ضلع میں اینچ ایچ (او)  کے تحت ای پی سی موڈ پر (61۔ ٹی ایس۔ 2019۔20۔56)

21.80

141.80

 

کل

765.663

13169.37

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8285

                          


(Release ID: 1682541) Visitor Counter : 209