صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے 21-2020 کے تعلیمی سیشن کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 21 DEC 2020 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21دسمبر ،2020  /  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے ، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی  اور گجرات کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر صحت جناب نتن بھائی پٹیل کی موجودگی میں گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے 21-2020 کے تعلیمی سیشن کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔

 

 

راج کوٹ کے ایمز ، پردھان منتری سواستھیہ سُرکشا یوجنا کے چھٹے مرحلے کے تحت  تیار کیا جا رہا ہے۔ 750 بستروں والے اس اسپتال میں مختلف بیماریوں کا علاج کیا جائے گا  اور اس میں سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ  بھی ہوں گے۔  اس پروجیکٹ کی  تعمیراتی لاگت تقریباً 1195 کروڑ روپے ہے جس میں جدید ترین طبی آلات کے لیے 185 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل ہے۔

راج کوٹ کے ایمز میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر وردھن نے کہا، ’’گجرات میں راج کوٹ کا ایمز ان بہت سے نئے ایمز میں سے ایک ہے ، جس کا تصور وزیراعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں پیش کیا گیا تھا۔ بھارت کے مختلف حصوں میں نئے ایمز قائم کرنے کے مختصر مدتی مقصد ،  کم خرچ حفظان صحت  میں خلا کو کم کرنا ہے جبکہ طویل مدتی مقصد یہ ہے کہ بھارت کی عام آبادی میں تندرستی پیدا کی جائے۔ ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8282



(Release ID: 1682539) Visitor Counter : 117