محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او پیرول ڈیٹا: اکتوبر 2020 میں 11.55 لاکھ نیٹ سبس کرائبر س (صارفین ) کا اضافہ

Posted On: 20 DEC 2020 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20؍دسمبر، ای پی ایف او  کا عبوری پیرول ڈیٹا  20 دسمبر   2020 کو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ای پی ایف او نے اکتوبر  2020  کے مہینے میں  11.55 لاکھ نیٹ  سبس کرائبرس (صارفین) کا اضافہ کیا۔ کووڈ – 19  عالمی وبا کے باوجود ای پی ایف او نے  رواں مالی سال یعنی اپریل سے اکتوبر 2020 کے  عرصے میں تقریبا 39.33 لاکھ سبس کرائبرس کا اضافہ ہوا۔ شائع کیا گیا  ڈیٹا اُن ممبروں پر مشتمل ہے جو  اس مہینے کے دوران  اس میں شامل ہوئے ہیں اور  اُجرت مہینے کے لئے، جن کا عطیہ ای پی ایف او کی جانب سے وصول کیا گیا۔

سال در سال  موازنے میں  اس بات کو ظاہر کیا گیا ہے کہ نیٹ پیرول اضافے کے لحاظ سے  اکتوبر 2020  میں  56 فیصد کا  ایک زبردست اضافہ درج  کیا گیا۔ جب کہ  اس کے مقابلے  اکتوبر 2019  کے  مہینے کے دوران  7.39  لاکھ  نیٹ سبس کرائبرس کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔   اس سے پتہ چلتا ہے کہ کووڈ – 19  سے پہلے کی سطحوں میں زبردست بحالی ہوئی ہے۔

 اکتوبر 2020  کے مہینے میں  7.15 لاکھ  نئے ممبران  ای  پی ایف او میں شامل ہوئے اور  لگ بھگ  2.40  لاکھ  ممبر اکتوبر 2020  کے دوران اس سے الگ ہوئے، جب کہ  اندازاً  6.80  لاکھ ممبران  ای پی ایف او سے الگ ہوئے اور  پھر  وہ دوبارہ اس میں شامل ہوگئے۔ الگ ہوئے ممبروں کے دوبارہ شامل ہونے سے  اس بات کا بھی عندیہ ملتا ہے کہ ورکرس ہندوستان میں  کووڈ – 19  کے زیر علاج مریضوں میں گراوٹ کے ساتھ اپنے  کام پر  لوٹ رہے ہیں۔

 ہندوستان میں  آبادی کی نوعیت کی وجہ سے اکتوبر 2020  کے لئے نیٹ سبس کرائبرس کی زیادہ سے زیادہ  تعداد میں جو اضافہ ہوا ہے، ان کا تعلق  18 سے 25 سال کی عمر  کے درمیان ہے۔ 18 سے 25  سال کی عمر کے  گروپ ممبروں کو  لیبر مارکیٹ میں  نئے ممبر کے طور پر خیال کیا جاسکتا ہے۔

ریاست کے اعتبار سے پیرول  کی تعداد کی  نسبت سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، تمل ناڈو اور ہریانہ روز گار کی بحالی  کی سائیکل کے دور میں پیش پیش ہے۔ تمام عمر کے گروپوں میں  رواں مالی سال  یعنی اپریل سے  اکتوبر 2020 کی مدت کے  پہلے 7 مہینوں میں  کُل 39.33 لاکھ  نیٹ پیرول کا اضافہ ہوا ہے، جو لگ بھگ 53 فیصد ہے۔

زمرے کے اعتبار سے  صنعت کے تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ماہرین کی خدمات  کے زمرے نے  اپنی بحالی جاری رکھی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 60 فیصد  نیٹ پیرول کا اضافہ درج کیا گیا۔ البتہ  عمارت  اور تعمیرات  ٹریڈنگ  کمرشیل اداروں، انجینئرس اور ٹھیکیداروں اور الیکٹریکلس، میکینکل اور جنرل انجینئرنگ پروڈکٹ جیسی  دیگر صنعت میں  کارکردگی  سے  پتہ چلتا ہے کہ دیگر سیکٹروں میں بحالی  نے تیز رفتار پکڑ لی ہے۔

ای پی ایف او  ایک ایسی سماجی  سکیورٹی تنظیم ہے ،جو ای پی ایف او  اور  ایم پی ایکٹ 1952  کی  حد کے تحت  ممبروں کو مختلف خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ان خدمات میں  پراویڈنٹ فنڈ، ریٹائرمنٹ پر پنشن اور  ممبر کے بے وقت موت کے معاملے کی صورت میں  فیملی پنشن  ؍ انشورنس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ح ا - ق ر)

U-8268



(Release ID: 1682338) Visitor Counter : 111