نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

دیسی کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس کی وزارت نے گٹکا،کلاری پیا ٹو،تھنگ-ٹا اور ملا کھمبا کوکھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2021 میں شامل کیا

Posted On: 20 DEC 2020 5:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20 /دسمبر 2020  ۔   اسپورٹس کی وزارت نے چار دیسی کھیلوں کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2021 میں شا مل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کاانعقاد ہریانہ میں ہوگا۔ان کھیلوں میں گٹکا، کلاری پیاٹو، تھنگ- ٹا اور ملا کھمبا شامل ہیں۔

1.jpg

اس فیصلے کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور اسپورٹس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان کے  پاس دیسی کھیلوں کا زبردست سرمایہ ہے اور اسپورٹس کی وزارت انہیں تحفظ فراہم کرنے، فروغ دینے اور مقبول بنانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہ کھیل زبردست طور پر مقبول ہے اور ملک بھر میں اسٹار اسپورٹس کے ذریعہ انہیں ٹیلی کاسٹ کیاجاتا ہے۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ 2021 کے کھیلوں انڈیا یوتھ گیمس میں ان چاروں کھیلوں  بشمول یوگ آسن کو ملک کے نوجوانوں اور اسپورٹس کے دیوانوں کی  طرف سے اسی قدر زیادہ توجہ ملے گی جتنی توجہ کہ یہ کھیل مستحق ہے۔ آنے والے برسوں میں کھیلوں گیمس میں ہم مزید دیسی کھیلوں کو شامل کرنے کے حامل ہوں گے۔

2.jpg

یہ چاروں منتخب کھیل ملک کے مختلف حصوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کلاری پیا ٹو اصلاً کیرالہ میں کھیلا جاتا ہے اور اس کے کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار وید یوت جموّل انہی میں سے ایک ہے۔ملا کھمبا پورے ہندوستان میں اپنی پہچان رکھتا ہے اور مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر اس کھیل کے اصل مقام ہیں۔ گٹکا کا اصلاً تعلق پنجاب سے ہے  اور یہ  نہنگ سکھ جنگ بازوں کے دفاعی انداز کی لڑائی کے علاوہ اسپورٹس کا بھی حصہ ہے۔ تھنگ – ٹا منی پوری مارشل آرٹ ہے۔ حالیہ دہائیوں میں اسے فراموش کردیا گیا تھا۔لیکن کھیلوں انڈیا یوتھ گیمس 2021 کی بدولت اس کھیل کو پھر قومی سطح پر پہچانا جاسکے گا۔

3.jpg

 نیشنل گٹکا ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ہرجیت سنگھ گریوال نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اسپورٹس کی وزارت قدیم ہندوستانی مارشل آرٹ گٹکا کو کھیلوں انڈیا یوتھ گیمس میں شامل کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کھیلوں انڈیا کی اس کوشش سے ایک فراموش کردیئے جانے والے ہندوستانی روایتی مارشل آرٹ کے احیاء اور فروغ میں یقیناً مدد ملے گی۔ اس آرٹ کی تاریخی اہمیت ہے۔ مزید یہ کہ اس سے نیشنل گٹکا ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے ملک اور بیرون ملک اس کھیل کے تعلق سے مزید بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

4.jpg

 

 تھنگ – ٹا فیڈریشن   نے  اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ مقابلہ  بڑے پیمانے پر اسپورٹس  کو مقبول بنائے گا۔تھنگ – ٹا فیڈریشن آف انڈیا کے سکریٹری ونود شرما نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے 400 سے زیادہ ایتھلیٹس اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔ہم  چاہتے ہیں کہ ہم مقابلے میں انتہائی کامیاب رہیں۔ اس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے میں مدد ملے گی۔

******

 

م ن۔  ع س۔ ر ض

U-NO.8267


(Release ID: 1682325) Visitor Counter : 299