سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نتن گڈکری نے کرناٹک میں تقریباً 11000 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً1200 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے 33 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے؛ انھوں نے کہ مرکزی حکومت آئندہ برسوں میں کرناٹک میں تقریباً 116144 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔


مرکزی وزیر نے ملک میں سب سے زیادہ گنا پیدا کرنے والی ریاستوں میں سے ایک کرناٹک سے وسیع پیمانے پر اتھنال کی پیداوار کرنے پر زور دیا۔

Posted On: 19 DEC 2020 3:44PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ و قومی  شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری  نے آج ورچوولی طریقے کار سے 33 قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان  منصوبوں میں 10904 کروڑ روپے کی لاگت والی 1197 کلومیٹر طویل سڑکیں  بھی شامل ہیں۔ اس تقریب کی صدارت کرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب وائی ایس یدی یو رپا نے کی ۔  اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ جناب ایچ ڈی دیوےگوڑا، مرکزی وزرا  جناب پرہلاد جوشی، جناب سدانند گوڑا، جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ، ریاستی حکومت کے کئی وزراء اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے بتایا کہ پچھلے 6 برسوں میں کرناٹک سے گزرنے والی قومی شاہراہوں کی لمبائی میں 900 کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے، اور اب یہ لمبائی 7652 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 37311 کروڑ روپے کی  لاگت سے 2384 کلومیٹر کی لمبائی کے 71 کام جاری ہے۔ ان میں سے 1127 کلو میٹر کی لمبائی والے 26  کام، جن پر 12286 کروڑ کی لاگت آئے گی،70 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1257 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط باقی 45منصوبے، جن پر 25025 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، 70 فیصد  تک پیش رفت  حاصل ہوچکی ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ تجارت اور معیشت  کے مفادات میں بندرگاہوں تک بہ آسانی رسائی کیلئے 3443 کروڑ روپے کی لاگت سے بندرگاہ شہر بیل کیری، کاروار اور منگلور کو جوڑتے ہوئے گوا کی سرحدسے کیرالہ کی سرحد تک 278 کلومیٹر طویل  ساحلی  راستے کو 4- لین کا بنانے کا کام  شروع کیا گیا ہے اور یہ کام کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کا استعمال کرنے والے لوگوں کے تحفظ کے پیش نظر این یچ-75 پر شرڈی گھاٹ، این ایچ-73 پر چارمڑی گھاٹ اور این ایچ-275 پر سنپاجے گھاٹ کی پہاڑی ڈھلانوں پر تحفظاتی اقدم کو بہتر بنانے کے لئے 115 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-19at3.34.36PM(1)11V0.jpeg

جناب گڈکری نے بتایا کہ مرکزی حکومت آئندہ برسوں میں کرناٹک میں تقریباً 116144 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ مالی سال 21-2019 کے دوران ریاست کو 5083 کروڑ روپے کی لاگت سے 275 کلومیٹر  پر محیط 11 سڑک منصوبےدئیے گئے۔

 مرکزی وزیر نے بتایاکہ ریاست کے لئے اب تک 8330 کروڑ روپے کی لاگت  کے سی آر ایف کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس برس کی  سالانہ  واجب رقم  (اکروول) 435 کروڑ روپے ہے ، جبکہ موجودہ سال میں کل 217 کروڑ روپے کی رقم جاری ہوئی ہے۔ جناب گڈکری نے سی آر ایف کے تحت اس سال کی باقی 218 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا۔

جناب گڈکری نے  ملک کی سب سے زیادہ گنا پیدا کرنے والی ریاستوں میں سے ایک  کرناٹک سے  وسیع پیمانے پر اتھنال کی پیداوار کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک پہلے چینی اور چاول کی بڑی مقدار میں پیداوار کررہا ہے اور حکومت کے پاس ان فصلوں کا مناسب ذخیرہ دستیاب ہے۔ اس فاضل مقدار کو اتھنال میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، جس کا استعمال گاڑیوں میں متبادل ایندھن کی صورت میں کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی  بہتر ہوگی، بلکہ یہ ملک کے لئے ایندھن کا ایک گھریلو  ذریعہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا نے ریاست میں سڑکوں کے نیٹ ورک کے فروغ میں حکومت کے ذریعےکئے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔ انھوں نے کہا کہ نئی تکنیک نے ترقی کے منظر نامے کو پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ ناقابل یقین ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-19at3.35.20PM5UH0.jpeg

وزیراعلیٰ جناب یدی یو رپا نے مرکزی وزیر کے ذریعے دی گئی تمام تجاویز کو مہمیز دینے کی یقینی دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور یہاں کی عوام کی  طرز زندگی کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہ وہ اپنی حکومت کے اہداف  کے حصول کیلئے مرکز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-19at3.35.59PMASV9.jpeg

مرکزی وزیر جناب سدانند گوڑا نے پچھلے 6 سالوں کے دوران مرکز کے ذریعے کرناٹک میں کئے گئے ترقی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔  انھوں نے گوا سے تھرواننت پورم تک ساحلی سڑک نیٹ ورک منصوبے کے لئے جناب گڈکری کی سراہنا کی۔ مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بھی خطے میں قومی شاہراہوں کے  فروغ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ سڑک رابطہ اب کھانا ، کپڑا اور رہائش کی طرح ایک بنیادی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-12-19at3.34.52PMXX4F.jpeg

رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں کانگریس کے سابق پارلیمانی لیڈرجناب ملک ارجن کھڑگے نے بھی جناب نتن گڈکری کو ترقی کا حامی بتاتے ہوئے ان کی معاونتی فطرت کی تعریف کی۔ انھوں نے  مرکزی وزیر سے درخواست کہ ریاست میں سبھی منصوبوں کے لئے سی آر ایف رقم یکساں طور پر جاری کریں۔

سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہاکہ آج جن منصوبوں کا افتتاح کیا جارہا ہے، وہ کرناٹک کے علاقے میں اہم شہروں کے درمیان بہتر رابطہ قائم کریں گے۔ بین ریاستی رابطہ تیز اور  مشکلات سے پاک ہوگا۔ ان کا زراعت، ماہی گیری اور صحت شعبے پر  تغیراتی اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد تیزی کے ساتھ ترقی اور مسافروں و کارگو کی محفوظ آمد و رفت کے ساتھ معاشی گلیاروں، ساحلی ور دوردراز کے علاقوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ این ایچ-66 کی ترقی سے ریاست کے اقتصادی تعلقات کا فروغ ہوگا اور بندرگاہوں تک رسائی کیلئے رابطہ کا لنک حاصل ہوگا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OGLW.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A263.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y7S6.jpg

*****

م ن۔ ن ر

U NO:8250

 



(Release ID: 1682207) Visitor Counter : 163