قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا نے کولکاتہ اور گوالیار میں دو ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس کا افتتاح کیا


اب پورے ملک میں ٹرائبس انڈیا کے 125 آؤٹ لیٹس قائم ہوگئے ہیں۔

Posted On: 19 DEC 2020 7:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍ دسمبر ،        قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے ٹرائبس انڈیا کے دو شو روموں کا آج ایک کولکاتہ میں ایک شاندار تقریب میں افتتاح کیا۔ (کولکاتہ کے شو روم کا ذاتی طور پر اور گوالیار کے شو روم کا ورچوئل انداز سے افتتاح کیا) محترمہ رینوکا سنگھ، قبائلی امور کی وزیر مملکت،  جناب رمیش چند مینا، چیئرپرسن ٹریفیڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈحی) اور جناب دیپک کھنڈیکر، سکریٹری، قبائلی امور نے مہمانان خصوصی کے طور پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ جناب پراویر کرشنا ، ایم ڈی، ٹریفیڈ اور ٹریفیڈ کے دیگر اہلکار بھی کولکاتہ میں سالٹ لیک سٹی میں واقع نئے شو روم میں موجود تھے۔

روایتی شمع  روشن کرنے کے بعد جناب ارجن منڈا نے دکان کا دورہ کیا اور وہاں نمائش کے لیے رکھے گئے قبائلی ہینڈلومس اور دستکاریوں نیز قبائلی پیداوار کی تعریف کی۔ انھوں نے عملے کے افراد اور قبائلی دکانداروں سے بات چیت کی جو اپنے سامان کی نمائش کر رہے تھے۔ خواہ یہ سامان قدرتی ہو، نامیاتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے کا سامان ہو یا دستکاری اور فن کے نمونے ہوں۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب منڈا نے ‘‘ مجھے خوشی ہے کہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹریفیڈ قبائلی پیداوار اور مصنوعات کو فروغ دینے اور ان کی مارکیٹنگ کے لیے شاندار کام کر  رہی ہے۔ مجھے ٹرائبس انڈیا کے 124ویں اور 125 ویں شو رومز کا افتتاح کرکے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ان شو رومز کے ذریعے پورے ملک میں قبائلی دستکاریوں اور ہینڈ لوم نیز ون دھن قدرتی جڑی بوٹیوں اور مدافعت بڑھانےوالی ادویات کے لیے مارکیٹ فراہم ہوگی‘‘۔

انھوں نے قبائلی آبادی کے جو کل آبادی کا تقریباً 8 فیصد حصہ ہے ، آرٹ اور کلچر کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے  ٹریفیڈ اور وزارت کی طرف سے ان پسماندہ لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

A picture containing text, person, indoorDescription automatically generated

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قبائلی امور کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ نے وبائی بیماری کے دور میں شاندار خدمات کے لیے ٹریفیڈ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور یہ بات دوہرائی کہ وزارت کی توجہ ’’بی ووکل فار لوکل‘‘ پر ہے۔ ٹریفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چند مینا نے قابل تعریف کوششوں کو سراہا اور ٹیموں پر زور دیا کہ وہ قبائلی لوگوں کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

دونوں آؤٹ لیٹ کافی مشہورعلاقوں میں واقع ہیں اور متعلقہ شہروں میں دوسرے دوسرے شوروم ہیں۔1990 میں نئی دہلی کے نمبر 9 مہادیو روڈ پر قائم پہلے اسٹور کے بعد موجودہ دو آؤٹ لیٹس کی شمولیت سے اب پورے ملک میں ٹرائبس انڈیاکے 125 خردہ آؤٹ لیٹس قائم ہوگئے ہیں۔ بھارت کی سب کی سب 27 ریاستوں سے فن اور دستکاری کے نمونوں کو اسٹاک کرنے کے علاوہ کولکاتہ اور گوالیار دونوں جگہوں کے آؤٹ لیٹوں میں ون  دھن ضروری اشیا اور مدافعت بڑھانے کی ادویات- جو وبائی بیماری کے دوران لازمی اشیا میں شمار ہوتی ہیں، کی نمائش کی جائے گی۔

A group of people in clothingDescription automatically generated with medium confidence

A picture containing person, group, standing, peopleDescription automatically generated

ٹریفیڈ کے ایم ڈی جناب پراویر کرشنا نے اپنے استقبالیہ خطبے میں بتایا کہ کس طرح ٹریفیڈ قبائلی مصنوعات کو  فروغ دینے اور انھیں بڑی اور نئی مارکیٹوں تک پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانا ٹریفیڈ کا ایک بڑا مقصد ہے اور ہماری تمام کوششیں اس مقصد کے حصول پر مرکوز  ہیں۔’’بی اووکل فار لوکل‘‘ کے وزیر اعظم کے پیغام کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اور قبائلی لوگوں  کی روزی روٹی کو فروغ دینے کے لیے ٹریفیڈ  نے وزیر موصوف اور وزارت کی حمایت سے بہت سے  شاندار اقدامات کیے ہیں جن کا قبائلی لوگوں کی زندگی اور روزی روٹی پر دور رس اثر مرتب ہوا ہے‘‘۔ انھوں نے  قبائلی  مصنوعات سازوں کے لیے ٹریفیڈ کی  خصوصی ای—مارکیٹ پلیس کا ذکر کیا ہے جو اکتوبر میں شروع کی گئی تھی اور جس کا مقصد پانچ لاکھ سے زیادہ قبائلی مصنوعات سازوں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں سے جوڑنا تھا۔یہ ٹرائبس انڈیا کا ای-مارٹ پلیٹ فارم ایک مکمل سہولت ہوگی۔

مارکیٹنگ کے ذریعے اور قبائلی پیداوار اور مصنوعات کے لیے امداد فراہم کرنے کے ذریعے ٹریفیڈ پورے ملک میں اپنی خردہ  کارروائی میں توسیع دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا اصل مقصد قبائلی فن کاروں کی روزی روٹی کو آگے بڑھانا ہے۔ پسماندہ قبائلی لوگوں  کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن میں ٹریفیڈ  نےقبائلی افراد کی بھلائی کی ایک قومی نوڈل ایجنسی کے طور پر قبائلی فن اور دستکاریوں کے نمونوں  کی خریداری اور انھیں مارکیٹ میں پہنچانے کا کام کیا ہے۔ ٹریفیڈپورے بھارت میں (ان کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور مارکیٹوں  کو ترقی دے کر )قبائلیوں کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش  کر رہی ہے۔ ٹریفیڈ، ٹرائبس انڈیا برانڈ کے تحت   اپنے  خردہ آؤٹ لیٹوں کے ذریعے یہ کام انجام دے رہی ہے۔ٹریفیڈ پورے ملک میں قبائلی برادریوں کے تحفظ اور ان کے مفادات کو بڑھانے کے لیے عہد بند ہے۔ اس کا اصل مقصد قبائلیوں کو بااختیار بنانا اور روزی روٹی کے معاملے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8247      


(Release ID: 1682179) Visitor Counter : 170