سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نتن گڈکری کل کرناٹک میں تقریباً 11 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت والے 33 شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
18 DEC 2020 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18دسمبر، 2020:سڑک نقل وحمل، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل کرناٹک میں 33شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب جناب بی ایس یدیورپااس ورچوول تقریب کی صدارت کریں گے جس میں مرکزی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ ، کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ جناب گووند ایم کارجول اور ریاست کے متعدد وزراء شامل ہوں گے۔
ان پروجیکٹوں کے تحت تقریباً 1200 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی، جس پر تقریباً 11 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ کرناٹک کی ترقی کا راستہ ہموار کرتی ہوئی یہ سڑکیں ریاست میں بہتر رابطہ، سہولت اور اقتصادی ترقی کو بڑھائیں گی۔
U NO: 8217
(Release ID: 1681905)
Visitor Counter : 203