نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹو او پی ایس) کے تحت پی وی سندھو کو اگلے برس جنوری میں ہونے والے تین ٹورنامنٹوں میں اپنے ساتھ فیزیو اور فٹنیس ٹرینر رکھنے کی منظوری دی گئی
Posted On:
18 DEC 2020 7:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18دسمبر، 2020: 2019 عالمی چمپئن اور 2016 اولمپک سلور میڈل کی فاتح پی وی سندھو جو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں۔ جنوری 2021 میں وہ کورٹ پر واپس کریں گی اور تین ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ حکومت نے سندھو کو ٹورنامنٹ میں اپنے ساتھ فیزیو اور فٹنیس ٹرینر رکھنے کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔ تین ٹورنامنٹ یونیکس تھائی لینڈ اوپن (12 تا 17جنوری) ، ٹوئیٹا تھائی لینڈ اوپن (19 تا 24جنوری) اور بینکاک میں 27 سے 31 جنوری تک کھیلے جانے والے ورلڈ ٹور فائنلس، کوالیفکیشن حاصل کرنے پر ہے۔ ان تینوں ٹورنامنٹوں کیلئے ان کے فیزیو اور ٹرینر کی خدمات کی لاگت تقریباً 8.25 لاکھ روپئے کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔
سندھو نے اپنا آخری ٹورنامنٹ مارچ 2020 میں آل انگلینڈ چمپئن شپ کھیلا تھا، بعد میں کورونا وائرس وبا کے سبب کھیلوں کو روک دیا گیا تھا۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 8224
(Release ID: 1681904)
Visitor Counter : 110