نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے شمال مشرقی خطے کے زبردست سیاحتی امکانات کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیاہے


نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں سیاحوں کی آمد میں اضافے کے لیے اس خطے کے ساتھ فضائی کینیکٹیویٹی کو بہتر بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے

نائب صدر جمہوریہ نےمرکز اور ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ شمال مشرقی خطے کے سفر کے لیے ترغیبات دینے پر غور کریں

نائب صدر جمہوریہ نے میزورم کے گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی کی انگریزی نظموں کے مجموعے ’او میزورم‘ کی رسم اجرا ادا کی

Posted On: 18 DEC 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18؍ دسمبر ،        نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت کے زبردست امکانات کو پوری طرح استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس علاقےمیں فضائی کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر سیاحت کے امکانات سے پورا فائدہ اٹھایا جائے تو ماحولیاتی سیاحت اور ثقافتی سیاحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی اصل وجہ بن سکتی ہیں۔

کنیکٹی ویٹی اور سیاحتی ڈھانچہ فراہم کرنے کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اس علاقے کے ساتھ فضائی کنیکٹی ویٹی کو بہتر بنانے سے ہی سیاحوں کی آمدپر خاطر خواہ مثبت اثر پڑے گا۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر سال بھارت کے 26 ملین سیاح باہر جاتے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ان میں سے بیشتر کووڈ-19 کے مرحلے کے بعد  مقامی طورپر سیاحت کو ترجیح دیں گے۔ اس سے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ایک زبردست موقع فراہم ہوگا کہ وہ اندرون ملک سیاحوں کےلیے اپنے سیاحتی شعبے کو فروغ دیں۔

ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر یہ زور دیتے ہوئے کہ وہ علاقے کے سیاحتی امکانات کو پوری طرح استعمال کریں، نائب صدر جمہوریہ نے تجویز کیا کہ شمال مشرقی خطے کے  سفر کے لیے  ترغیبات دینے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔

میزورم کے گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی کی لکھی ہوئی کتاب ’او میزورم‘ کو ورچوئل طور پر جاری کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے علاقے کی اس کی جراثیم سے پاک قدرتی خوبصورتی کے لیے تعریف کی اور کہا کہ میزوم کے رنگارنگ تہوار  لوک موسیقی اور پھرتیلے رقص میزو سماج کو صحیح معنی میں بے مثال بناتے ہیں۔ ایک زمانےمیں ’’مشرق کی چہچہاتی ہوئی چڑیا‘‘ کہلائے جانے والے میزوم کے لوگوں کو موسیقی کے لیے قدرتی صلاحیت عطا ہوئی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرق کا پورا خطہ متنوع بھارتی کلچر کی پچی کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقے میں 220 سے زیادہ نسلی گروپ آباد ہیں اور اتنی ہی تعداد میں وہاں کی بولیاں بھی ہیں۔

’ذیابیطس‘ کے بارےمیں نظم کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ بڑی تعداد میں بھارتی طرز زندگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں مثلاً ذیابیطس ہائیپر ٹینشن اور موٹاپے میں مبتلا ہیں جو پر تساہل طرز زندگی اور غیر صحتمند کھانے کی عادتوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شمال مشرق کے لوگ جو قدرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں اور قدرتی غذا کھاتے ہیں، بھارت کے باقی لوگوں کو صحتمندانہ طرز زندگی اختیار کرنے کا راستہ دکھا سکتے ہیں۔ انھوں نے خوشی ظاہر کی کہ شمال مشرقی نامیاتی کھیتی باڑی کے بارے میں رہنمائی کر رہا ہے۔ انھوں نے سکم کی مثال پیش کی جو 2016 میں بھارت کی پہلی نامیاتی ریاست بن گیا تھا۔

نائب صدر جمہوریہ نے خواندگی کے معاملے میں (91 فیصد سے زیادہ) اور لڑکے اور لڑکیوں میں تناسب کی شرح کے معاملے میں ریکارڈ قائم کرنے پر میزوم کے لوگوں کی تعریف کی۔ میزورم میں لڑکے اور لڑکیوں میں تناسب کی شرح سب سے زیادہ ہے اور 2011 کی مردم شماری کے مطابق وہاں ایک ہزار مردوں پر 971 خواتین تھیں۔

اس تقریب میں میزورم کے عزت مآب  گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی دوسری اہم شخصیات کے علاوہ موجود تھے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8221      


(Release ID: 1681889) Visitor Counter : 200