زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

منڈی کی زیادہ قیمتوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر بھارت میں پیاز کی درآمد کے بارے میں شرطوں میں نرمی


نرمی صرف اُس پیاز کے لیے بعض شرائط کے ساتھ دی جائے گی جو استعمال کے لیے ہوں گی

Posted On: 17 DEC 2020 3:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍ دسمبر ،        کھلی منڈی میں پیاز کی زیادہ قیمتوں پر عوام کی تشویش کے مدنظر زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت نے  درآمد کی جانے والی پیاز پر پلانٹ کورنٹین آرڈر  2003 کے مطابق  دھونی اور فائٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ کے فاضل ڈکلیریشن سے چھوٹ 31 جنوری 2021 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ نرمی بعض شرائط کے ساتھ ہوگی۔

درآمد شدہ پیاز کی جو کھیپ بھارتی بندرگاہ پر دھونی کےبغیر اور پی ایس سی کی توثیق کے بغیر پہنچے گی اسے بھارت میں درآمد کنندہ کی طرف سے دھونی دے دی جائے گی ۔ اور یہ دھونی ایک مستند ٹریٹمنٹ پرووائڈر کے ذریعے دی جائے گی۔ کورنٹین اہلکار کھیپ کا اچھی  طرح معائنہ کریں گے اور اِسے اُسی وقت جاری کریں گے جب وہ اسے کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے پاک قرار دے دیں گے۔ اگر معائنے کے دوران گھن یا پھپھوندی کا پتہ چلتا ہے تو متعلقہ کنٹینر کو منسوخ کردیا جائے گا اور واپس بھیج دیا جائے گا۔

ان شرائط میں سے ایک شرط درآمد کنندہ کی طرف سے یہ یقین دہانی حاصل کرنا بھی ہے کہ پیاز کو صرف کھانے  کے لیے  استعمال کیا جائے گا اور تشہیر کے لیے نہیں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8185      



(Release ID: 1681630) Visitor Counter : 140