وزارت دفاع

میک ان انڈیا کی ایک بڑی پیشرفت: رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکویزیشن کونسل نے ملک کی صنعت سے 27000 کروڑ روپئے کی مالیت کا سامان خریدنے کی تجویزوں کی منظوری دی

Posted On: 17 DEC 2020 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍ دسمبر ،        ڈیفنس ایکویزیشن کونسل  (ڈی اے سی) نے آج اپنی میٹنگ میں جس کی صدارت رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے کی۔ بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتیہ فضائیہ کو درکار مختلف ہتھیاروں / پلیٹ فارموں / سامان/ سسٹمز  کے حصول کی تجویزوں کی منظوری دی ہے۔  اس سامان کی مجموعی مالیت 28000 کروڑ روپئے ہے۔

ڈیفنس ایکویزیشن پروسیزر 2020 کے تحت ڈی اے سی کی یہ پہلی میٹنگ ہے ۔ 7 میں سے 6 تجویزیں یعنی 28000 کروڑ روپئے میں سے 27000 کروڑ روپئے کی تجویزیں جن کو ایکسیپٹنس آف نیسے سٹی ( اے او این ایس) دے دیا گیا ہے، ان سے متعلق سامان بھارتی صنعت سے خریدا جائے گا جس سے حکومت کے ’’میک ان انڈیا‘‘ اور ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کی کوششوں کو بڑھاوا ملے گا۔

آج خریداری کی جن تجویزوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ڈی آر ڈی او کا ڈیزائن کردہ اور بنا ہوا ایئر بورن اَرلی وارننگ اینڈ کنٹرول (اے ای ڈبلیو اینڈ سی) سسٹم جو بھارتی فضائیہ کے لیے ہوگا، بھارتی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن آفشور گشتی جہاز اور بھارتی فوج کے لیے ماڈولر بریجز شامل ہیں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8184      



(Release ID: 1681629) Visitor Counter : 186