سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جی پی ایس ۔ پر مبنی ٹول کلکشن نظام کو منظوری : نتن گڈکری


جی پی ایس تکنالوجی کے استعمال سے پانچ برسوں میں ٹول آمدنی اضافہ سے ہمکنار ہوکر 1.34 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر ہو جائے گی

Posted On: 17 DEC 2020 4:50PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گاڑیوں کے بلا روک ٹوک نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے جی پی ایس (گلوبل پوزیشننگ سسٹم) پرمبنی تکنالوجی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اس سے اس امر کی یقین دہانی ہوگی کہ بھارت آئندہ دو برسوں میں ’ٹول بوتھ سے مبرا‘ ملک بن جائے۔

آج یہاں ایسوچیم فاؤنڈیشن ویک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ’مختلف شعبوں میں معیشت کے احیاء کے لئے ازحد ضروری قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن‘ کے موضوع پر مستقبل کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کے نقل و حمل کی بنیاد پر ٹول قیمت راست طور پر بینک اکاؤنٹ سے وصول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ تمام کمرشل گاڑیاں ٹریکنگ سسٹم سے آراستہ ہیں، اسی لیے پرانی گاڑیوں میں بھی جی پی ایس کی تنصیب کے لئے حکومت کوئی منصوبہ وضع کرے گی۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ٹول کلکشن آئندہ مارچ میں 34000 کروڑ روپئے کے بقدر پہنچ جائے گا۔ جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ کلکشن کے لئے جی پی ایس تکنالوجی کا استعمال کرکے، آئندہ پانچ برسوں میں ٹول آمدنی 134000 کروڑ روپئے کے بقدر ہوجائے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں روزگار کے مواقع میں اضافے اور غریبی کے خاتمے میں صنعتی ترقی کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال میں، بھارت میں صنعتی سرگرمیاں شہری علاقوں تک محدود ہیں، اور شہری علاقوں میں اضافے کے باعث دہلی، ممبئی، چنئی، کولکاتا اور دیگر شہروں کو درپیش مسائل کی وجہ سے صنعتی سرگرمیوں کی مرکزیت ختم کرکے ان سرگرمیوں کو وسعت دینا ایک لازمی امر بن چکا ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچہ ترقی میں عوامی ۔ نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ایسے پروجیکٹوں کے لئے حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی جو معاشی اعتبار سے قابل عمل نہیں ہیں۔

****

م ن ۔ اب ن

U: 8190

 



(Release ID: 1681525) Visitor Counter : 245