مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

کابینہ نے اسپیکٹرم کی نیلامی کو منظوری دی

Posted On: 16 DEC 2020 3:31PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 16 دسمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اسپیکٹرم کی نیلامی کے ٹیلی مواصلات کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ، جس کے ذریعے تجارتی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لئے کامیاب بولی لگانے والے کو اسپیکٹرم  فراہم کیا جائے گا ۔

          یہ نیلامی  700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز ، 900 میگا ہرٹز ، 1800 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز فری کوینسی بینڈ کے لئے ہوگا ۔ اسپیکٹرم کو 20 سال کی مدت کے لئے دیا جائے گا ۔  اس کے لئے ( ریزرو قیمت پر ) 392332.70 کروڑ روپئے کی کل قدر کے ساتھ کل 2251.25 میگا ہرٹز کے پیشکش  کی جا رہی ہے ۔

          نیلامی کے ذریعے  اسپیکٹرم کے استعمال  کے حقوق حاصل کرنے والے   ٹیلی مواصلات خدمات  فراہم کرنے والے اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت کو   بڑھا سکیں گے اور  نئے  پرووائیڈر اپنی خدمات شروع کر سکیں گے ۔

          نیلامی میں  بولی لگانے والوں کو  مختلف پیمانوں  / شرائط پر عمل کرنا ہو گا ۔ مثال کے طور پر بلاک کا سائز  ، جس میں نیلامی  کرنے والے اپنی بولی  لگا سکیں گے ،  اسپیکٹرم کی حد یعنی زیادہ سے زیادہ اسپیکٹرم  ، جو ایک بولی لگانے والا  نیلامی کی کامیابی کے بعد رکھ سکتا ہے اور ادائیگی کی شرائط وغیرہ ۔

          کامیاب بولی لگانے والوں کو یکمشت تمام رقم ادا کرنی ہو گی یا  ایک مقررہ رقم کی ادائیگی کا متبادل حاصل کرنا ہو گا ( 700 میگا ہرٹز ، 800 میگا ہرٹز  اور 900 میگا ہرٹز  بینڈ کے لئے 25 فی صد یا 1800 میگا ہرٹز ، 2100 میگا ہرٹز ، 2300 میگا ہرٹز اور 2500 میگا ہرٹز بینڈ کے لئے 50 فی صد ) اور باقی رقم 16 برابر قسطوں میں 2 سال کے وقفے کے بعد ادا کرنی ہوگی ۔

          اس کے علاوہ ، کامیاب بولی لگانے والوں کو بولی رقم  کا 3 فی صد اے جی آر کے طور پر ادا کرنا ہو گا  ، جو  اس نیلامی کے ذریعے حاصل کئے گئے اسپیکٹرم کے لئے  استعمال کے چارجز میں  وائر لائن سروسز  کے علاوہ ہو گا ۔

          اسپیکٹرم کی نیلامی   کامیاب  بولی لگانے والوں کو اسپیکٹرم فراہم کرنے کا ایک شفاف عمل ہے ۔  مناسب اسپیکٹرم کی دستیابی سے صارفین کے لئے  ٹیلی مواصلات کی خدمات کے معیار  میں بہتری آتی ہے ۔

          یہ بات درست ہے کہ ٹیلی مواصلات کا سیکٹر آج اقتصادی ترقی  ، راست اور بالواسطہ روز گار اور ڈجیٹل انڈیا  میں توسیع   کا ایک اہم بنیادی ڈھانچہ ہے ۔ اس لئے  کابینہ کے مذکورہ فیصلے سے تمام پہلوؤں پر اثر پڑنے کی امید ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 

U. No. 8140

 


(Release ID: 1681198) Visitor Counter : 167