وزارت دفاع

وزیراعظم جناب نریندر مودی ‘‘سورنم وجے مشعل’’ روشن کریں گے اور ہند- پاک جنگ کی 50 سالہ تقریبات کا آغاز کریں گے

Posted On: 15 DEC 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15؍ دسمبر 2020: دسمبر 1971 میں ہندوستان کی مسلح افواج نے پاکستانی فوج  کے خلاف  ایک  فیصلہ کن اور تاریخی فتح حاصل کی تھی، جس کے باعث ایک نیا ملک،  بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا اور  اس موقع پر ہی  دوسری عالم گیر جنگ  کے بعد سے دنیا کی  سب سے بڑی  تعداد میں  فوج  کی خود سپردگی  کا واقعہ  بھی  پیش آیا تھا۔ 16 دسمبر  سے  ملک  بھر میں  ہند- پاک  جنگ کی 50 سالہ تقریبات شروع ہوں گی جنہیں ‘‘سورنم وجے مشعل’’ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس مدت  کے دوران   ملک بھر میں مختلف  یادگاری تقریبات  کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

   افتتاحی تقریبات کل نئی دہلی میں  قومی  جنگی میموریل (این ڈبلیو ایم)  پر منعقد ہوں گی، جس میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی  شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع  جناب راج ناتھ  سنگھ  اس موقع  پر     وزیراعظم  جناب نریند رمودی کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف،  اور  تینوں فوجوں کے سربراہان  شہید  فوجیوں پر  گل دائرہ  اور خراج عقید ت  پیش کریں گے ۔ اس موقع پر  وزیراعظم جناب نریندر مودی این ڈبلیو ایم  کے  لافانی  لَو سے  ‘‘سورنم وجے مشعلیں’’ روشن کریں گے۔ یہ مشعلیں ملک کے  مختلف حصوں میں  لے جائی جائیں گی، جن میں 1971  کی جنگ کے  پرم ویر  چکر اور  مہا ویر  چکر  کے  انعام یافتگان  کے گاؤں بھی شامل ہیں۔ ان انعام یافتگان کے گاؤوں اور  اُس بڑے  لڑائی کے میدان  کے علاقوں میں سے  مٹی لی جائے گی ، جہاں   1971  کی  جنگ ہوئی تھی اور اسے  این ڈبلیو ایم  لایا جائے گا۔

ملک بھر میں مختلف یادگاری تقریبات  منعقد کی جائیں گی نیز  جنگ کے  جاں بازوں اور  ویر نارسوں  کو  ایوارڈ سے نوازا جائے گا  اور  بینڈ تقریبات ،  سیمینار  ، نمائشیں ، آلات کی نمائش ،  فلم فیسٹول، کنکلیو اور  ایڈ وینچر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

دفاع وزیر مملکت  جناب سری  پد یسو نائک  اور  دیگر  سول اور وزارت دفاع کے  فوجی افسران بھی  اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

********

م ن۔ا ع۔ق ر

(16.12.2020)

(U: 8124)



(Release ID: 1680982) Visitor Counter : 222