کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے آئی سی سی کے سالانہ کلی سیشن کے دوران کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم 2025 تک 5 کھرب ڈالر کے بقدر کی معیشت بن جائیں، صنعت اور حکومت کو شراکت دار بننا ہوگا

Posted On: 15 DEC 2020 5:50PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے انڈین چیمبر آف کامرس کے سالانہ کلی اجلاس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے دوران، جناب پیوش گوئل نے کووِڈ وبائی مرض کے نتیجے میں پیدا ہوئی مشکلات، اس وبائی مرض سے نمٹنے اور 2025 تک 5 کھرب امریکی ڈالر کے بقدر کی معیشت بننے کے ہدف کی حصولیابی کے ملک کے ایجنڈے کو تعاون فراہم کرنے کے انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار کو تسلیم کیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہمارے کاروبار اور طریقہ کار کی ازسر نو نظرثانی؛  کوالٹی اور پیداواریت سے متعلق معیارکی از سر نو نظر ثانی کے لئے ہم سب کو کووِڈ وبائی مرض کو ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس ملک کو آپ سبھی پر فخر ہے۔ جس طرح بھارتی معیشت نے صورتحال کے مطابق بہتر کاردگی پیش کی، اور جس طرح اس نے بھارت میں پی پی ای کٹس، ماسک، وینٹی لیٹروں کی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ کیا، اسے ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘‘

جناب پیوش گوئل نے کہا، ’’آج، دنیا بھارت کو ایک قابل بھروسہ شراکت دار کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ دنیا ایک مضبوط گلوبل سپلائی چین کی خواہاں ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھانا، ’آتم نربھر بھارت‘ کو اپنا اصول، باعث ترغیب اور ہدف بنانا ہمارا فرض ہے۔‘ جناب گوئل نے مزید کہا کہ، ’’جس طرح آج ہمیں دنیا کی فارمیسی کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، ٹھیک اسی طرح دنیا کی فیکٹری بننے کے لئے ہمیں اپنے ہنر مند لڑکے لڑکیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم 2025 تک 5 کھرب ڈالر کے بقدر کی معیشت بننے کا ہدف حاصل کرلیں، صنعت اور حکومت کو شراکت دار بننا ہوگا۔‘‘

جناب گوئل نے صنعتی قائدین سے کہا کہ جب 2047 میں آزادی کے 100 برس مکمل کرنے کا جشن منائیں گے، کیا ہم دنیا کی سرفہرست معیشت بننے کا عزم نہیں کرنا چاہئے۔ عوام پر مرتکز پالیسیوں، مثبت ماحول اور فعال اقدامات جن کا مظاہرہ وزیر اعظم مودی ناداروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ایمادارانہ کاروباری طور طریقے اپنانے، دونوں کے لئے کر چکے ہیں، یہ سب اقدامات پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور تبدیلی کی جانب ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ آیئے ہم سب مل کر 135 کروڑ بھارتیوں کی بہتر حفظان صحت، اچھی تعلیم اور اچھی زندگی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کو یقینی بنائیں۔

****

م ن ۔ اب ن

U: 8116

 



(Release ID: 1680952) Visitor Counter : 98