امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے شہیدوں کو پھولوں کا نذرانہ پیش کیا


Posted On: 13 DEC 2020 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13؍ دسمبر ،          مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اُن بہادر شہیدوں کو پھولوں کا نذرانہ پیش کیا جنھوں نے 2001 میں دہشت گردانہ حملے سے  پارلیمنٹ ہاؤس  کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی گئیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RG6N.jpg

بزدلانہ حملے کی 19ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا ’’میرا خراج عقیدت مادر وطن کے اُن بہادر سپوتوں کو جنھوں نے جمہوریت کے مندر، پارلیمنٹ ہاؤس پر 2001 کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی مدافعت کرتے ہوئے زبردست قربانی پیش کی۔ ایک شکر گزار قوم ہمیشہ آپ کی شہادت کی مقروض رہے گی‘‘۔ انھوں نے مزید کہا ’’میں ان کی بے مثال حوصلہ مندی اور قربانی کے لیے سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00259BR.jpg

13 دسمبر 2001 کو لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کمپلیکس پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ انھیں سخت لڑائی کے بعد  مار گرایا گیا جس میں دہلی پولیس کے پانچ افراد، ایک خاتون سی آر پی ایف ٹروپر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے نگراں حملے کے دو افراد اور ایک مالی شہید  ہوگئے۔ ایک صحافی جسے زخم آئے تھے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

*****

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8056



(Release ID: 1680415) Visitor Counter : 87