وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نےدیکھو اپنا دیس ویبنار سیریز کے تحت ’’برڈنگ ان انڈیا‘‘ موضوع پر ویبنار کا انعقاد کیا

Posted On: 12 DEC 2020 8:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  12دسمبر 2020 /

وزارت سیاحت نے 12 دسمبر 2020 کو ’دیکھواپنا دیس‘ویبنار سیریز کے تحت’’برڈنگ ان انڈیا‘‘  موضوع پر  ایک ویبنار منعقد کیا۔ اس ویبنار کا مقصد ہندوستان میں چڑیوں اور پرندوں سے متعلق مواقع پر  توجہ مرکوز کرنی ہے۔ حیاتیاتی تنوع کی دنیا میں ہندوستان سب سے خوشحال ہے۔ ہندوستان ہمالیہ،صحرا، ساحل،  برساتی جنگل اور  گرم  علاقوں  کے جزائر سےلے کرتمام ماحولیاتی علاقوں کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ 1300 سے زیادہ غیر ملکی  پرندوں کی  نسلوں کے ساتھ ملک میں ہی پائے جانے والی کچھ  مخصوص نسل جیسے انڈین رولر، ہاربلس، سارس کرین، گریٹ انڈین بسٹرڈ، وڈپیکرس، کنگ فشر کے علاوہ کئی  دوسرے دلکش پرندوں کا مسکن ہے۔ دیکھو اپنا دیس ویبنار سیریز ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے تحت ہندوستان کی خوشحال  تنوع کے اظہار کی ایک کوشش ہے اور یہ ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے مسلسل ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے  کو عام کررہا ہے۔

ویبنار کی پیش کش جناب سوربھ ساونت نے کی،جو ایک فطرت پسند  وائلد لائف فوٹو گرافر اور فلم ساز سمیت اس شعبے میں مطالعہ میں  دلچسپی رکھتے ہیں نیز نایاب پرندوں کے حیوانیہ  دستاویزات کو جمع کرتے ہیں۔

ہندوستانی ثقافت میں پرندوں کا اہم کردار ہے۔  اساطیری کہانیوں میں مختلف پرندوں کو  بھگوان  اور دیوتاؤں کی  سواری کی صورت میں بیان  کیا گیا ہے۔  پرندے بھی قدیم زمانے سے انسانوں کے بہت قریب رہے ہیں اور  زمانۂ سنگ سے لے کر جدید دور  تک  راک پینٹنگ، گپھا پینٹنگ، مغل پینٹنگ  انسانی زندگی کے لئے بہت ہی متاثر کن ہونے کے ساتھ  لازمی جز رہے ہیں۔

قطب شمالی سے لے کر قطب جنوبی تک مختلف قسم کی آب و ہوا کے حالات میں ، مختلف حیاتیاتی تنوع اور رہائش گاہوں میں پرندے ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔  برڈنگ نہ صرف ہمارے احساس کو مزید جذباتی بناتے ہیں بلکہ یہ ہمیں فطرت کے قریب بھی لاتے ہیں۔ فطرت کا علم بہت اہم ہے۔  ایک پرجوش سیاحت میں مقامی ثقافت کی معلومات حاصل کرنا اور اسے سمجھنا، مقامی  برادریوں کے ساتھ رہنا اور ان کے گرودو پیش کے ماحول کا مطالعہ کرنا، کھانے پینے کی عادتوں، پرندوں، جانوروں کی تلاش،  پیڑوں پر بنے پرندوں کے گھونسلوں اور ان کی آوازوں کو سن کر  ان کا مطالعہ کرتے ہوئے اس علاقے کا سفر کرنا شامل ہے۔ یہ  تجربات کی ایک حیرت انگیز دنیا ہے۔ برڈنگ ایک  ایسی سرگرمی ہے جو ہمیں فطرت اور مقامی برادریوں کے قریب لانے میں مدد کرتی  ہے۔

دنیا بھر میں تقریباً 1100 پرندوں کی نسلیں ہیں اور ان میں سے 1300 سے زیادہ نسلیں ہندوستان میں پائی جاتی ہیں۔  برڈنگ  سیاحت دنیا بھر میں ایک ارب  ڈالر کی صنعت ہے۔ برڈنگ کے بنیادی مقصد کے لئے ہر سال لاکھوں بین الاقوامی سفر کئے جاتے ہیں اور بھارت میں ٹرانس ہمالیہ سے لے کر ریگستان، مغربی گھاٹ، ڈیکن جزیرہ نما، گنگا کے میدان، شمال مشرقی علاقے اور جزائر کے مختلف علاقوں میں  حیاتیاتی تنوع کی وسیع  صلاحیت ہے۔ ہندوستان میں تھن والے جانور، پرندے، رینگنے والے کیڑے،  خشکی اور پانی میں رہنے والے جاندار اور تتلیوں کی تقریباً 91000 نسلیں و اقسام ہیں۔  ان نسلوں اور ماحولیات  کا تحفظ کرنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی ہیں۔

کسی نے بہت  صحیح کہا ہے کہ ’’برڈنگ، ثقافتی تھیٹر کے لئے آپ کا زندگی بھر کا ٹکٹ ہے۔‘‘ پرندوں کے باضابطہ سائنسی مطالعے کو  ’آرنیتھولوجی‘ کہا جاتا ہے۔ پرندوں  کو دیکھنے کے عمل میں ان کی شناخت کرنا اور تفریح کے لئے ان کے طرز عمل کو سمجھنا شامل ہے۔ پرندوں کے تئیں دلچسپی  تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس سے لطف اندوزی ہر عمر کے لوگوں کا مشغلہ بنتا جارہا ہے۔

ویبنار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل روپیندر برا ڑ نے ہندوستان حیاتیاتی تنوع کے بارے میں  بتاتے ہوئے معلومات فراہم کی کہ کس طرح سے یہ سیاحت ہمیں مقامی برادریوں سے رابطہ کراتی ہے۔  یہ لوگوں کو مختلف مقامی برادریوں کے ساتھ جوڑتے ہوئے ان کی ثقافت، کھانے پینے وغیرہ کو سمجھنے کے ساتھ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی اہمیت کو  سامنے لاتے ہوئے  حیرت انگیز تجربہ  کراتی ہے۔

 دیکھو اپنا بھارت ویبنار سیریز کی پیش کش الیکٹرنک اور اطلاعاتی  ٹیکنالوجی وزارت کے ساتھ  نیشنل ای گورنینس ڈپارٹمنٹ کی شراکت داری سے کی  گئی ہے۔ویبنار کے اجلاس کی کارروائی  https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/feature  پر بھی دستیاب ہونے کے ساتھ حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈل پردستیاب ہے۔

 آئندہ ویبنار ’ہندوستان میں  ایڈوانچر کے مواقع ‘پر مبنی ہے اور اس کاانعقاد 19 دسمبر 2020 کو صبح 10 کیاجانا ہے۔

 

*****

م ن۔ ن ر

U NO: 8047


(Release ID: 1680401) Visitor Counter : 179