نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

سکریٹری صحت نے ایلورو میں صحت کی تازہ ترین صورتحال پر  نائب صدر  کو واقف کرایا


نئے معاملات کی تعداد میں تیزی سےکمی آئی ہے-سکریٹری نے  نائب صدر کو بتایا

Posted On: 12 DEC 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 دسمبر 2020/صحت اور خاندانی  بہبود کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن اور جوائنٹ سکریٹری (ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) جناب  لو اگروال  نے  آج نائب صدر، جناب ایم ونکیا نائیڈو سے  اپ راشٹرپتی نواس میں ملاقات کی اور ایلورو کی   تازہ ترین   صحت کی صورتحال سے  انہیں آگاہ کیا۔ آندھراپردیش میں  بہت سے لوگوں کو    ایک غیر تشخیصی بیماری کے ساتھ  اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔  مبینہ طور پر   وہاں کے لوگوں کو  چکر آنا، بے ہوشی ، سر درد اور قے ہونی جیسے تکلیفوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

 اس کے بعد ، نائب صدر نے  مرکزی وزیر صحت جناب ہرش وردھن سے وہاں کی  صحت کی صورتحال کے بارے میں  بات چیت کرنے کے بعد  8 دسمبر 2020 کو   مرکز نے طبی ماہرین  کی ایک ٹیم  کو ایلور روانہ کیا تھا۔

صحت کے سکریٹری نے جناب نائیڈو کو مرکزی کمیٹی کی  ابتدائی   جانچ کے نتائج  سے واقف کیا جنہوں نے  ایلورو میں  متاثرہ علاقوں کا   دورہ کیاتھا۔ سکریٹری نے کہا کہ  مرکزی ٹیم کی  دہلی  واپسی کے بعد   ایک تفصیلی رپورٹ   تیار کی جائے گی اور اسی کے مطابق  ضروری   مشاورت  اور رہنما  ہدایات  جاری کئے جائیں گے۔

نائب صدر کو بتایا گیا کہ ایلورو  میں نئے معاملات کی تعداد میں تیزی سے کمی  واقع ہوئی ہے  ،   جنمیں  11 دسمبر 2020 کو صرف   02 نئے معاملات رپورٹ ہوئے۔ جناب نائیڈو نے سکریٹری صحت سے کہا  کہ وہ   اس صورتحال پر  نگاہ رکھیں  اور   تمام ضروری کارروائیاں کریں۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-8044

 



(Release ID: 1680283) Visitor Counter : 169