قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی تاکہ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی مہم کا راستے تلاش کیا جاسکیں
Posted On:
11 DEC 2020 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍ دسمبر ، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کل پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی، جس کا مقصد قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی مہم کے راستے تلاش کرنا تھا۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی (ٹریفیڈ) کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب پراویر کرشنا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ قبائلیوں کی زندگی اور روزی روٹی کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے کام کے ایک حصے کے طور پر قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹریفیڈ، سرکاری محکموں، اور ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر اور ان کی شراکت داری میں ہم کاری کے عمل کے لیے کام کر رہی ہے۔
میٹنگ کے دوران اشتراک کے عمل کے بہت سے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد قبائلی روزی روٹی کی بہتری کے لیے کام کرنا اور ساتھ ہی ساتھ مشترکہ امداد اور مہارت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا تھا۔ تبادلہ خیال کے دوران جن اہم اقدامات کا احاطہ کیا گیا ان میں ون دھن کیندروں کے ذریعے قبائلی ترقیاتی صنعتکاری کو فروغ دینا تھا۔ جھارکھنڈ میں ٹرائی فوڈکے ذریعے مقامی طور پر فراہم مصنوعات مثلاً رتن جوت (ایک قدرتی بوٹی جسے نسوں کو کھولنے،بیڈ سور، السر اور اسہال کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے)، ٹماٹر، ریشم کے کیڑوں کی پرورش وغیرہ سے فائدہ اٹھانا اور قبائلیوں کی ترقی اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت پی ایس یو کی ملکیت والی کارپوریشن اونڈ کارپوریشن آپریٹیڈ (سی او سی او) میں بھارتی مراکز قائم کرنا۔
میٹنگ کے دوران جناب ارجن منڈا نے قبائلی بھارت میں ہاتھوں سے تیار کیے گئے ماسک کا ایک سیٹ بھی تحفے میں جناب دھرمیندر پردھان کو پیش کیا جنھوں نے اسے قبول کیا اور کہا کہ انھیں یہ تحفہ پاکر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی ووکل فار لوکل مہم‘‘ کے ایک حصے کے طور پر اس طرح کے ماسک ہر بھارتی تک پہنچنے چاہئیں۔
قبائلی فلاح وبہبود اور ترقی کو اپنے منطقی مرحلے تک پہنچانے کے لیے قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹریفیڈ مختلف وزارتوں اور محکموں نیز ماہرین کے اداروں مثلاً دیہی ترقیات کی وزارت، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت، خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی وزارت، آیوش کی وزارت کے ساتھ مل کر کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کا مقصد ان قبائلیوں کی دیرپا روزی روٹی اور آمدنی کے مواقع میں بہتری پیدا کرنا ہے۔امتزاج کا یہ عمل ترقی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ ٹریفیڈ کا منصوبہ ہے کہ وہ ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتکاری کے پروگرام کو نیز قبائلی روزی روٹی کے پروگرام کو ترقی دے گا۔ اسے ایک مجموعی اسکیم بنانے کا پروگرام ہے جو ’’آتم نربھر ابھیان‘‘، ’’ گو ووکل فار لوکل‘‘ اور وزارتوں کے دیگر پروگراموں کی طرح قومی سطح پر چلائی جائے گی۔ اس تال میل پر کامیاب عملدرآمد کے ساتھ ٹریفیڈ کو امید ہے کہ وہ قبائلیوں کو آمدنی اور روزی روٹی کے ذرائع پیدا کرنے میں مدد دے گی جس سے قبائلیوں کی پوری زندگی اور پورے ملک میں ان کی روزی روٹی میں مکمل تبدیلی آجائے گی۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:8021
(Release ID: 1680154)
Visitor Counter : 129