مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے وزیراعظم سواندھی مستفدین کی سماجی- اقتصادی پروفائلنگ کی شروعات کی


مجموعی سماجی و اقتصادی استحکام کے لئے مختلف مرکزی اسکیموں کے فوائد کو توسیع دی جائے گی

پائلٹ پروگرام گیا، اندور، کک چنگ، نظام آباد، راجکوٹ اور وارانسی میں  شروع  کیا جائے گا

Posted On: 11 DEC 2020 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11؍ دسمبر 2020:  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب درگا شنکر مشرا نے  آج  پی ایم سواندھی مستفدین اور ان کے کنبوں کی  سماجی و اقتصادی پروفائلنگ کی شروعات کا آغاز کیا۔ یہ  پروگرام مختلف مرکزی وزارتوں  کے نمائندگان  اور  ریاستی  حکام کی  موجودگی میں  پی ایم سو ندھی اسکیم کے  ایک اضافی  عنصر کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہر ایک  پی ایم سوا ندھی مستفید اور  ان کے خاندان کے ارکان  کی ایک مکمل پروفائل تیار کی جائے گی۔ پروفائل میں موجود  اعداد وشمار پر مبنی  مختلف اہل مرکزی اسکیموں کو اُن کی مجموعی سماجی و اقتصادی استحکام کے لئے توسیع دی جائے گی۔

یہ آغاز وزیراعظم کے اس نظریئے کے تناظر میں ہے کہ پی ایم سوا ندھی اسکیم  کو صرف  خوانچہ فروشوں کو قرضہ فراہم کرانے کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ اسے خوانچہ فروشوں  اور ان کے  کنبوں  کے لئے  نیز  ان کی مجموعی فروغ  اور  سماجی  و اقتصادی استحکام  فراہم  کرنے کے طور پر  دیکھنا چاہئے۔

 پہلے مرحلے میں اس پروگرام کے لئے 125 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ پروفائل منتخب مرکزی سرکار کی اسکیموں کے لئے مستفدین اور ان کے خاندان کے ارکان کی امکانی اہلیت کی شناخت کرے گی اور  روابط کو ہموار کرے گی۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مخصوص   بہبود کی اسکیموں سے انہیں استفادہ کرائیں۔  میسرز کوالٹی کونسل آف انڈیا  (کیو سی آئی) کو اس پروگرام کے  لئے نفاذی ساجھیدار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

مکمل پروگرام شروع کرنے سے قبل ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 6 شہروں میں ایک پائلٹ پروگرام شروع کرے گی، جن میں گیا، اندور، کک چنگ، نظام آباد، راج کوٹ اور وارانسی شامل ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے) وزیراعظم خوانچہ فروشوں کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سوا ندھی) اسکیم کو  یکم جون 2020 سے نافذ کئے ہوئے ہے، جس کا مقصد خوانچہ فروشوں کو 10000  روپے تک کی رقم کے کام کے لئے قرضے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کووڈ – 19 وبا سے  منفی  طور پر متاثر اپنی روزی روٹی کا سلسلہ پھر سے شروع کرسکیں۔

 

********

 

م ن۔ا ع۔ق ر

(U: 8015)



(Release ID: 1679989) Visitor Counter : 217