امور داخلہ کی وزارت
ڈرگ کنٹرول کوآپریشن پر پانچویں بھارتی –میانما ردوطرفہ میٹنگ وروچو ئل رابطے سے ہوئی
دونوں ممالک نے منشیات کو ضبط کرنے ،نئے نفسیاتی مادے اور پیشگی افراد کے معاملے میں تحقیقات کی پیروی بروقت کرنے میں خفیہ اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق کیا
Posted On:
11 DEC 2020 1:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 دسمبر 2020: منشیات کے کنٹرول کے سلسلے میں تعاون پر پانچویں بھارتی –میانمار دوطرفہ میٹنگ،بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )، اور میانمار کی منشیات کے استعمال پرقابو پانے والی مرکزی کمیٹی کے درمیان 10دسمبر 2020 کو ورچوئل رابطے سے مکمل ہوئی۔بھارتی وفدکی قیادت نارکوٹکس کنٹرول بیور و کے ڈائریکٹر جنرل جناب راکیش استھانہ نے کی ، جبکہ میانمار کے وفد کی قیادت ڈرگس انفورسمنٹ ڈویژن ( ڈی ای ڈی ) کے کمانڈر کم منشیات کے استعمال پر قابو پانے والی مرکزی کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری ، بریگیڈئیر جنرل وِن نین نے کی ۔
.
این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راکیش استھانہ نے ملک میں خصوصی طورپر ہیروئن اور ایم پھیٹا من ٹائپ اسٹی ملانٹ
( اے ٹی ایس) سے متعلق مسئلوں کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں سے متصل میانمار کی سرحد کے پار منشیات کا حد سے زیادہ استعمال بھارت کے لئے تشویش کی سب سے بڑی وجہ ہے۔بھارت –میانمار بارڈ ر پر تعطل کےعلاوہ ،خلیج بنگال میں سمندری راستوں کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا چیلنج درپیش ہے ۔ این سی بی اطلاعات کے تبادلے کے موجودہ میکانزم اور میانما ر کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے پُر عزم ہے،جس سے خطے میں منشیات کی اسمگلنگ سے لڑا جاسکتا ہے۔
ڈی ای ڈی کے کمانڈر بریگیڈ ئیر جنرل ون نین نے یابا ٹیبلیٹ ( میتھم تھیٹامن )کے پروڈکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں باعث تشویش موضوع ہے ۔حالانکہ میانمار اوربھارت کے درمیان تعاون کے میکانزم میں گزشتہ چند برسوںمیں بہتری آئی ہے۔انہوں نے زوردیا کہ بھارت ہر سطح پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس سلسلے میں کام کرنے والے پیشگی افراد اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مناسب اطلاعات کے تبادلے میں بہتری لائے ۔ڈی ای ڈی کے کمانڈر نے بھارتی حکومت اور این سی بی کی منشیات کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کی مستقل کوششوں کی ستائش کی ۔
دونوں ممالک نے منشیات کو ضبط کرنے ،نئے نفسیاتی مادے اور پیشگی افراد کے معاملے میں تحقیقات کی پیروی بروقت کرنے میں خفیہ اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے منشیات کے قانون کے نفاذ پر موجودہ تعاون کو مضبوطی دینے کے لئےفرنٹ لائن آفیسرز کےدرمیان بارڈر لیول آفیسر ز /فیلڈ لیول آفیسر ز کی مستقل طورپر میٹنگ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔اس میٹنگ میں بھارت –میانمار بارڈر پر غیر قانونی طور سے انٹری اور ایگزٹ کے مقام پر منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلے میں خفیہ اطلاعات اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے انفارمیشن اور ٹکنالوجی کے تبادلے پر بھی فیصلہ ہوا۔
اس میٹنگ کا اختتام تعمیری اور معنی خیز بات چیت اور مستقبل میں تعاون کے عزم کےساتھ ساتھ بھارت میں منشیات پر قابو پانے کے لئے تعاون پر چھٹی بھارتی –میانماردوطرفہ میٹنگ 2021 کا انعقاد کرنے اورشکریہ کے ساتھ ہوا۔
*************
م ن۔ام ۔رم
U- 8003
(Release ID: 1679984)
Visitor Counter : 248