بجلی کی وزارت
ایس ٹی پی ایل کی 2x660 میگاواٹ کی صلاحیت والے بکسرتھرمل پاورپروجیکٹ کو پی ایف سی اورآرای سی نے دی 8520کروڑروپے کی مالی مدد
Posted On:
27 NOV 2020 2:36PM by PIB Delhi
بجلی کےمیدان پرمرکوز ہندوستان کی سرکردہ این بی ایف سی بجلی کی وزارت کے ماتحت آنے والا پی ایس یو پاورفائننس کارپوریشن لمیٹڈ ( پی ایف سی ) نے آرای سی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 2x660 میگاواٹ کے بکسرتھرمل پاورپروجیکٹ کو 8520.46کروڑروپے کا میعادی قرض دینے کے لئے 26نومبر ،2020کوایس جے وی این تھرمل( پرائیویٹ ) لمیٹڈ (ایس ٹی پی ایل ) کےساتھ مفاہمت نامے (ایم اویو) پردستخط کئے ہیں ۔
ایس ٹی پی ایل ، ایس جے وی این لمیٹڈ کی مکمل مالکانہ حق والی کمپنی ہے اور اس پروجیکٹ کی تعمیرکررہی ہے ۔ 2x660میگاواٹ کاتھرمل پاورپروجیکٹ سال 24-2023تک مکمل ہونے کاامکان ہے اورمستقبل میں بہاراوردوسری ریاستوں کی بجلی کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے تقریبا 9828ملین یونٹ بجلی پیداکرے گا۔
26نومبر ،2020کو پی ایف سی ، نئی دہلی میں پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب رویندرسنگھ ڈھلوں ، پی ایف سی کے ڈائرکٹر (مالیات )اور اضافی کارگزارڈائرکٹر ( پروجیکٹ ) جناب پی کےسنگھ ، ایس جے وی این کے سی ایم ڈی جناب این ایل شرما ، ایس جے وی این کے ڈائرکٹر(مالیات) جناب اے کے سنگھ کی موجودگی میں مفاہمت نامے پردستخط ہوئے ۔اس موقع پرایس ٹی پی ایل کے سی ای او اورسی ایف او، پی ایف سی کے کارگزارڈائرکٹر(ای آراینڈ این ای آر) ، پی ایف سی اورآرای سی کے سینئراہلکاروں اور دیگرمعززشخصیات نے شرکت کی ۔
پی ایف سی کے ایس جے وی این کے ساتھ پرانے تعلقات رہے ہیں اور اس مجوزہ تھرمل پاورپروجیکٹ کے لئے فنڈنگ سے ان دونوں کمپنیوں کے درمیان تعلقات کواوربھی مضبوطی ملے گی ۔
*************
م ن۔ق ت۔ع آ
U-7978
(Release ID: 1679624)
Visitor Counter : 124