نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور پٹنہ ہائی کورٹ نے تنازعے کے آن لائن حل (او ڈی آر ) کے ذریعے انصاف تک رسائی میں اضافے کی خاطر ٹیکنالوجی کے استعمال کی مہم کا آغاز کیا

Posted On: 08 DEC 2020 6:42PM by PIB Delhi

نئی دلی، 08؍دسمبر، نیتی آیوگ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے ساتھ مل کر وبا کی بعد کی دنیا میں ٹیکنالوجی، قانون اور جدت طرازی کے ذریعے سبھی کے لئے مؤثر اور  قابل رسائی انصاف کی ترسیل کی خاطر ایک افتتاحی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

یہ میٹنگ 7 دسمبر 2020  کو  تنازع کے آن لائن حل (او ڈی آر) پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منعقد کی گئی، جس سے بھارت کے سپریم کورٹ کے جج  جسٹس نوین سنہا ،  پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محترم سنجے کارول، بہار اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی  کے چیئر مین  محترم جسٹس ہیمنت سریواستو، ہائی کورٹ لیگل سروس کمیٹی  کے چیئر مین  جسٹس اشونی کمار شنگھ،  نیتی آیوگ  کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت اور  اس  شعبے کے ماہرین نے خطاب کیا۔ آن لائن میٹنگ میں پوری بہاری عدلیہ  کے ساتھ  ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں شرکاء نے  سبھی کے لئے  برابری  پر مبنی اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے طور طریقوں پر بات چیت کی۔

 او ڈی آر تنازعات کے حل، خاص طور پر چھوٹے اور  اوسط درجے کی قدر والے معاملات  کو  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور  تنازعات کے متبادل حل  کی تکنیک (اے ڈی آر) ، جیسے  مذاکرات ، مصالحت اور ثالثی  کے ذریعے حل کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔

 نیتی آیوگ کے سی ای او  امیتابھ کانت نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں کہا کہ یہ تاریخی میٹنگ ایک مشترکہ کوششوں کا آغاز ہے جو وبا کے بعد کی دنیا میں مؤثر اور  کم خرچ  ، انصاف تک رسائی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو شروع کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ ایک ہمت افزاء پیش رفت ہے کہ کس طرح عدالتوں میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں زبردست پیش کی ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کارول نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے تمام عہدیداروں نے  اس سال مارچ سے  انصاف کی فراہمی میں یکسر تبدیلی کا عزم  کر رکھا ہے۔ ہمیں بہت پرانے مقدمات  کے بہت بڑے التوا کا سامنا ہے، جب کہ نئے مقدمات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے  ذہنیت میں زبردست تبدیلی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک حل تلاش کرنے اور مؤثر اور تیز تر انصاف کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبہ تلاش کرنے کی خاطر  نیتی آیوگ کے ساتھ کام کریں گے۔

بھارت کے سپریم کورٹ کے جج جسٹس نوین سنہا نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج انصاف کا نظام  جدت طرازی اور ٹیکنالوجی دونوں سے مربوط ہور ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ بھارت میں آن لائن تنازع کے حل میں  قیادت کرے۔

افتتاحی میٹنگ میں او ڈی آر کے ذریعے ملنے والے بہت سے امکانات  کا اظہار کیا گیا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او  نے  شکریہ ادا کرتے ہوئے محترم جسٹس صاحبان ، خاص طور سے جسٹس نوین سنہا کو  خصوصی خطاب کے لئے  شکریہ ادا کیا اور  آخر میں چیف جسٹس سنجے کارول کے لئے  اُن کے ترقی پسند اور دور اندیشی والے نظریات کے لئے ان کی ستائش کی۔

اس سلسلے کی اگلی میٹنگ جلد ہی منعقد کی جائے گی۔

 

*************

( م ن ۔ و ا ۔  ق ر(

2020-12-09

7940U-

 


(Release ID: 1679317) Visitor Counter : 218