امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یو این سی ٹی اے ڈی کا 2020 کا اقوام متحدہ فروغ سرمایہ کاری ایوارڈ جیتنے کے لئے انویسٹ انڈیا کی ستائش کی


’’یہ قابل ذکر حصول یابی ملک میں کاروبار کرنے کی آسانی پر زور دیتے ہوئے بھارت کو دنیا کے سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری مراکز میں سے ایک بنانے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں اور دور اندیش قیادت کی عکاسی کرتی ہے‘‘

Posted On: 08 DEC 2020 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/دسمبر 2020 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یو این سی ٹی اے ڈی کا 2020 کا اقوام متحدہ فروغ سرمایہ کاری ایوارڈ جیتنے کے لئے انویسٹ انڈیا کی ستائش کی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ قابل ذکر حصول یابی ملک میں کاروبار کرنے کی آسانی پر زور دیتے ہوئے بھارت کو دنیا کے سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری مراکز میں سے ایک بنانے کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کوششوں اور دور اندیش قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔

اقوام متحدہ فروغ سرمایہ کاری ایوارڈ، سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے لئے سب سے باوقار ایوارڈ ہے۔ تقسیم ایوارڈ کی تقریب 7 دسمبر 2020 کو جنیوا میں واقع یو این سی ٹی اے ڈی صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈ دنیا بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں (آئی پی اے) کی شاندار حصول یابیوں اور بہترین طور طریقوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کا تجزیہ 180 سرمایہ کاری کو فروغ دینے  والی ایجنسیوں کے ذریعے کئے گئے کام کے یو این سی ٹی اے ڈی کے ذریعے کئے گئے جائزے پر مبنی تھا۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے اپنی اشاعت میں انویسٹ انڈیا کی بہترین سرگرمیوں جیسے کہ بزنس امیونٹی پلیٹ فارم، ایکسکلوزیو انویسٹمنٹ فورم ویبینار سیریز، سوشل میڈیا پر اس کی فعالیت اور کووڈ سے نمٹنے کے لئے تشکیل کردہ گروپوں (جیسے کہ بزنس ری کنسٹرکشن، اسٹیک ہولڈر آؤٹ ریچ اور سپلائر آؤٹ ریچ) پر روشنی ڈالی۔

 

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7916

08.12.2020


(Release ID: 1679246) Visitor Counter : 174