سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت این بی سی ایف ڈی سی اور این ایس ایف ڈی سی کا سینٹرل بینک آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ

Posted On: 07 DEC 2020 4:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 07دسمبر :

اقتصادی لحاظ سے کمزور او بی سی/ ایس سی سیلف ہیلپ گروپوں اور افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی سود پر مبنی امدادی اسکیم ۔ ونچت اکائی سموہ اور ورگوں کی آرتھک سہایتا (وی آئی ایس وی اے ایس) کے نفاذ کو نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) کے ایک اہم اور سرکاری شعبے کے سرکردہ بینک سینٹرل بینک آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او اے) پر ہوئے دستخط سے بڑا فروغ حاصل ہوا ہے۔

اس اسکیم سے چار لاکھ روپئے تک کے قرض/ ادھار والے او بی سی/ ایس سی سیلف ہیلپ گروپوں اور 2 لاکھ تک کے قرض/ ادھار والے او بی سی/ ایس سی کے افراد کو ادھار لینے والے سیلف ہیلپ گروپوں/ مستفدین کے معیاری کھاتوں میں براہ راست طور پر 5 فیصد تک سود پر مبنی امدادی نفع ملنے سے فائدہ ہو گا۔

مفاہمت نامے پر سینٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے فیلڈ جنرل منیجر شری وی کے مہندرو اور این بی سی ایف ڈی سی کی جانب سے محترمہ انوپما سود، جنرل منیجر (پروجیکٹس) اور این بی سی ایس ایف ڈی سی کی طرف سے چیف جنرل منیجر شری دیوانند نے دستخط کئے۔ اس موقع پر این بی سی ایف ڈی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر / این ایس ایف ڈی سی کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر شری کے نارائنن بھی موجود تھے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس اسکیم سے ملک گیر بنیاد پر بہت سارے کاروباریوں کو فائدہ ہوگا۔

***************

 

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:7883

 



(Release ID: 1679087) Visitor Counter : 144