جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے پی ایم-کے یو ایس یو ایم اسکیم کے کمپونینٹ سی کے تحت فیڈرلیول سولرایزیشن کے نفاذ کے لئے رہنما خطوط جاری کیے

Posted On: 04 DEC 2020 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی04،دسمبر 2020

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے ریاستی سرکاروں کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد پی ایم-کے یو ایس یو ایم اسکیم کے تحت کمپونینٹ سی کے تحت فیڈر لیول سولر ایزیشن کے نفاذ کے لئے رہنما خطوط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 19 فروری 2019 کو ہوئی اپنی میٹنگ میں پی ایم- کے یو ایس یو ایم اسکیم کو منظوری دی تھی۔ یہ اسکیم تین کمپونینٹن (حصوں) پر مشتمل ہے۔ کمپونینٹ اے میں ڈی سینٹرلائزڈ گراؤنڈ ماؤنٹیڈ گرڈ کنکٹیڈڈ قابل تجدید یا بار بار استعمال ہونے والی بجلی کے پلانٹس کو نصب کرنا شامل ہے۔ کمپونینٹ- بی میں اسٹینڈ الون سولر پاورڈ زرعی پمپس کو نصب کرنا شامل ہے اور کمپونینٹ –سی میں گرڈ سے کنکٹیڈ زرعی پمپوں کا سولرایزیشن شامل ہے۔

وزارت نے 8 نومبر 2019 کو پی ایم کے یو ایس یو ایم اسکیم کے کمپونینٹ سی کے نفاذ کے لئے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ پی ایم-کے یو ایس یو ایم اسکیم کی شقوں کے مطابق گرڈ سے کنکٹیڈڈ زرعی پمپوں کو 30-30 فیصد کی مرکز اور ریاست کی سبسڈی کے ساتھ سولارایز کیا جاسکتا ہے اور اس میں کسان کا تعاون 40 فیصد ہوگا۔

ریاستوں کے ساتھ ہوئے صلاح ومشورے کی بنیاد پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیڈرلیول سولاایزیشن کو پی ایم-کے یو ایس یو ایم اسکیم کے کمپونینٹ سی کے تحت شامل کیا جائے۔ اس کے مطابق یہ رہنما خطوط فیڈر لیول سولارایزیشن کے لئے وسیع نفاذ فریم ورک فراہم کرنے کے لئے جاری کیے جارہے ہیں۔

...............................................................

 

 

 

 

                                                                                                                                                  م ن، ح ا، ع ر

U-7825



(Release ID: 1678565) Visitor Counter : 196