وزارت دفاع

مسلح افواج کے یوم پرچم سی ایس آر کانکلیو:رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے صنعت سے اے ایف ایف ڈی فنڈمیں فراخ دلانہ تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی

Posted On: 04 DEC 2020 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4دسمبر 2020/مسلح افواج یوم پرچم سی ایس آر کانکلیو کا دوسرا یڈیشن 4 دسمبر 2020 کو نئی دہلی میں بطور  ویبنار منعقد کیا گیا۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ویبنار کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت نے ملک کی ترقی میں نجی شعبے کے کردار  اور اہمیت کو  تسلیم کیا ہے۔   2014 سے  ، جب اے این ڈی اے    اقتدار میں آئی ہے، حکومت نے نجی شعبے کو  ترقی دینے کی   ترغیب دی۔  رکشا منتری نے کہاکہ  دفاعی شعبہ جو  نجی شعبے کے لئے پابند نہیں تھا، اب ہندستانی   نجی شعبے کو  بھی خوش آمدید کہنے کے لئے کھلا ہے۔   انہوں نے کہاکہ  دفاعی شعبے میں  نجی شعبے کی  شرکت کی حوصلہ افزائی  کے لئے  کچھ متحرک اقدام اٹھائے گئے  ہیں اور صنعتوں سے مطالبہ  کیا گیا ہے کہ وہ  فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری فوج  ہمیشہ   ملک کی خودمختاری کی  حفاظت  کرنے کے لئے  بہادری سے لڑتی رہی ہے۔  اس عمل میں  کئی مرتبہ   انہوں نے اپنی زندگیوں کو بھی داؤں پر لگایا ہے اور اپنے اہل خانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس لئے ہمارے سابق فوجیوں کی باز آباد کاری اور بہبود ، ہمارے شہیدوں اور ہمارے معذور فوجیوں کے اہل خانہ کی  دیکھ بھال کی ذمہ داری ہم سب شہریوں کی ہے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوم پرچم ہمیں  اس فنڈ میں  تعاون کرکے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کا   ایک اہم  موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پرچم اے ایف  ایف ڈی فنڈ میں  تعاون کرکے  اس ذمہ داری کو  پورا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمارے  سابق فوجیوں، ای ایس ایم  کی خدمات  کے جذبے کو  یاد کرتے ہوئے  وزیر دفاع نے کہاکہ کووڈ -19 وبا کے  سخت دور کے دوران  بھی  ، انہوں نے  رابطے کا پتہ لگانے، معاشرے کی نگرانی  اور کورنٹائن انتظام  وغیرہ جیسے کاموں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کی ہے۔

سابق فوجی بہبودی محکمے کے سکریٹری جناب روی کانت نے کہاکہ مرکزی فوجی بورڈ (کے ایس بی)  سابق فوجیوں  اور ان کے اوپر منحصر  افراد کی  بہبود کے لئے  پرعزم ہے۔  کے ایس بی ایئر کوموڈر بی اہلوالیہ  کے  سکریٹری نے  مسلح دستہ یوم پرچم  فنڈ سے مالی فنڈ بہبودی اسکیموں  کے بارے میں واقف کرایا۔  کے ایس بی  حکومت ہند کا  سب سے اعلی  ادارہ ہے ،  جو سابق فوجیوں  اور ان پر انحصار کرنے والوں اور انکی باز آباد کاری کے لئے پالیسیاں بناتا ہے۔ اے ایف ایف ڈی  ایف کو کے ایس بی  کے ذریعہ  انتظامیہ کے طور پر    کنٹرول کیا جاتا ہے۔

 اے  ایف ایف ڈی فنڈ کا استعمال  ان فوجیوں کے   کنبوں کی  باز آباد کاری  اور بہبود کے لئے   کیاجا تا ہے جنہوں نے  اپنی زندگی کو  فرض کی راہ میں  آگے رکھا ، ساتھ ہی ان فوجیوں کے لئے جو معذوری کا شکار ہوگئے،  بزرگ  غیر پنشن یافتہ  فوجیوں کی بیواؤں اور یتم بچوں کی پرورش کے لئے بھی  کیا جاتا ہے۔  عطیات، یتیم عطیات اور کچھ دیگر عطیات کے ذریعہ بھی مالی امداد دی جاتی ہے۔

فی الحال 32 لاکھ سے زیادہ سابق فوجی ہیں اور ہر سال 60 ہزار فوجی سبکدوش ہونے کی وجہ سے  اس میں جڑ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 6 لاکھ   فوجی ، بیوائیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

 اس پرچم فنڈ میں   کارپوریٹ تعاون کمپنی ایکٹ 2013 دفعہ 135 کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے کے لئے اہل ہیں۔  کیونکہ یہ مسلح دستوں کے  جنگی بیواؤں اور ان کے اوپر منحصر کے  فائدہ  کے اقدام کی تعمیل کرتا ہے۔ کمپنی ایکٹ کی فہرست کا ساتواں حصہ۔پرچم فنڈ میں   تعاون  کے لئے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 80 جی (5) (vi) کے تحت   انکم ٹیکس ڈائریکٹوریٹ   کے تحت انکم ٹیکس میں چھوٹ حاصل ہے۔

سکریٹری ،  دفاعی  پروڈکشن جناب راج کمار اور صنعتوں کے لیڈران  اور سی ایس آر  سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

مسلح  افواج  یوم پرچم ،7 دسمبر 2020 کو گزشتہ سال کی طرح  پورے ملک میں  منایا جائے گا۔  سال 1949  کے بعد سے یہ  دن شہیدوں کے ساتھ  وردی میں خدمات فراہم کرنے والے مردوں اور خواتین یکساں طور سے عزت افزائی کے لئے منایا جاتا ہے  ،  جو ملک کی سرحدو کی  حفاظت کے لئے بہاردی سے لڑتےہیں۔

****

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7834



(Release ID: 1678493) Visitor Counter : 123