کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے نے باجرہ اور باجرے سے بنی اشیا کو فروغ دینے کےلئے آئی آئی ایم آر مل کر حکمت عملی تیار کی

Posted On: 03 DEC 2020 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 دسمبر 2020: باجرہ اور باجرے سے بنی اشیا  کی بڑھتے ہوئے برآمدی  امکانات   کے پیش نظر نیز حکومت  کے ذریعہ  نیوٹری سیریلز میں باجرے  کے شعبے  کی ترقی پرفوکس کے تناظر میں اے پی ای ڈی اے  ، آئی آئی ایم آر ، نیزنیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن  ،سی ایف ٹی آر آئی اور زرعی پیداوار کی تنظیموں  ( ایف پی اوز ) کےساتھ مل کر  حکمت عملی تیار کررہی ہے تاکہ اگلے پانچ برسوں میں باجرہ اور باجرے سے بنی اشیا  کے فروغ کے لئے منصوبہ بنایا جاسکے ۔اس سلسلے میں  اے پی ای ڈی اے  کے چیئرمین کی صدارت میں  2دسمبر 2020 کو  اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

اے پی ڈی اے  باجرہ اور باجرے سے بنی اشیا کی برآمد کے  فروغ کے لئے اگلے پانچ سال یعنی 26-2021 کے دوران منصوبہ عمل تیار کررہی ہے ،جس کے ذریعہ  تمام  متعلقہ طرفین کو  متعینہ وقت کے اندر ہدف کے حصول  کے لئے ضروری   قدم اٹھانے کے لئے تیار کیا جاسکے ۔

مزید برآں   باجرے کے کلسٹر  ، کسانو ں، ایف پی اوز ، برآمد کنندگان، ایسوسی ایشنز اور  دیگر فریقین   کو  منظم کرنے کے لئے پلیٹ فارم کی تیاری  اور بھارتی باجرے کے فروغ  کے لئے  ممکنہ بین الاقوامی منڈیوں کی شناخت  کے  لئے کوششیں کی جائیں گی۔

ملٹ  ،چھوٹے بیجوں والی  گھاس کی زمرہ بندی کے لئے  مشترکہ اصطلاح ہے ، جنہیں اکثر نیوٹری سیریلز کہا جاتا ہے، ان میں  سورگم  ، پرل ملٹ ، راگی ، چھوٹی ملٹ ،  فوکسٹیل ملٹ ، پروزوملٹ ، بارن  یارڈ ملٹ ، کوڈو ملٹ نیز باجرے کی دیگر اقسام شامل ہیں۔ملٹ وہ سیریل فصلیں  ہیں جن کے بیج عموماََ چھوٹے ہوتے ہیں تاہم غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ مختلف ممالک میں  ملٹس کے  بڑھتے ہوئےاستعمال   اور دلچسپی کے تناظر میں حالیہ برسوں میں   اس زرعی پیداوار   کے لئے  ملک اور  بیرونی ممالک برآمدات کا امکان بہت بڑھ گیا ہے۔

*************

 

  م ن۔ع ا ۔رم

04-12-2020

U- 7799



(Release ID: 1678241) Visitor Counter : 182