ارضیاتی سائنس کی وزارت
راما ناتھا پورم کے نزدیک خلیج منار میں ہوا کے کم دباؤ کا گہرا حلقہ پچھلے تین گھنٹوں کے دوران ایک ہی جگہ قائم ہے
چار دسمبر کی صبح ساڑھے پانچ بجے یہ حلقہ راما ناتھا پورم سے تقریباً 40 کلو میٹر جنوب-مغرب، پامبن سے 70 کلو میٹر مغرب-جنوب مغرب اور کنیا کماری سے 160 کلو میٹر شمال-مشرق میں مرکوز تھا
امیدہے کہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران اس کی شدت مزید کم ہوگی اور یہ صرف ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خلیج منار اور اس سے متصل جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوبی تمل ناڈو ساحلی علاقے میں سمندر میں نہ
جائیں
Posted On:
04 DEC 2020 9:20AM by PIB Delhi
نئی دلی،4؍ دسمبر،بھارتی محکمہ موسمیات کے سمندری طوفان کی وارننگ سے متعلق ڈویژن کے مطابق :
خلیج منار پر ہوا کے شدید کم دباؤ کا حلقہ:
چار دسمبر کی صبح ساڑھے پانچ بجےہوا کے شدید کم دباؤ کا حلقہ راما ناتھا پورم ضلعے کے قریب خلیج منار میں پچھلے تین گھنٹوں سے ایک ہی جگہ مرکوز ہے اور یہ راما ناتھا پورم سے 40 کلو میٹر جنوب-مغرب ، پامبن سے 70 کلو میٹر مغرب-جنوب مغرب اور کنیا کماری سے160 کلو میٹر شمال مشرق میں عرض البلد 9.1 ڈگری شمال اور طول البلد 78.6 ڈگری مشرق میں واقع ہے۔ اس کے اثر سے55 سے 65 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ 75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔
امید ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ حلقہ مغرب-جنوب مغرب کی سمت پیش رفت کرے گا اور چھ گھنٹوں کے دوران راما ناتھا پورم اور اس سے ملحقہ توتھوکوڈی اضلاع سے گزر جائے گا، جس کے اثر سے 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ہوا کے جھکڑ 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ قوی امید ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔
طوفان کی پیش قدمی کی پیش گوئی اور شدت
تاریخ ؍ وقت (بھارتی وقت)
|
پوزیشن (عرض البلد، شمال,؍ طول البلد، مشرق
|
زمین پر چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
سمندری طوفان کا زمرہ
|
04.12.20/0530
|
9.1/78.6
|
55-65 gusting to 75
|
ہوا کا شدید کم دباؤ
|
04.12.20/1130
|
9.0/78.2
|
50-60 gusting to 70
|
ہوا کا شدید کم دباؤ
|
04.12.20/1730
|
8.9/77.8
|
45-55 gusting to 65
|
ہوا کا کم دباؤ
|
04.12.20/2330
|
8.8/77.4
|
25-35 gusting to 45
|
ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ
|
وارننگ:
1.بارش
اگلے 24 گھنٹے کے دوران جنوبی تمل ناڈو کے کچھ علاقوں میں جبکہ کیرالہ اور ماہے کے چند علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونےکا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹے کے دوران شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور لکشیہ دیپ میں 4 دسمبر کو کہیں کہیں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
سب-ڈوئژن
|
*4دسمبر2020
|
جنوبی تمل ناڈو
|
زیادہ تر علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی
|
شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل
|
زیادہ تر مقامات پر بارش اور چند مقامات پر بھاری بارش
|
کیرالہ اور ماہی
|
بہت سے مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش
|
جنوبی ساحلی آندھراپردیش
|
چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بھاری بارش
|
لکشیہ دیپ
|
زیادہ تر مقامات پر بارش اور کہیں کہیں بھاری سے بہت بھاری بارش
|
2.ہواکی وراننگ:
- جنوبی تمل ناڈو کے ساحلی علاقے (راما ناتھا پورم، توتھو کوڈی، ترونل ویلی اور کنیا کماری اضلاع)میں اگلے 6 گھنٹے کے دوران 55 سے 65 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور 75 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کا امکان ہے، جو 4 دسمبر کی شام تک کم ہو کر 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹہ اور 65 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی۔
- جنوبی کیرالہ ساحل کے قریب (ترواننت پورم، کولم، پٹنم تھتا اور الاپوزہ اضلاع) میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ہوا کے جھکڑ کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
- لکش دیپ –مالدیپ میں اور جنوب مشرقی بحر عرب میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ہوا کے جھکڑ کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
3.سمندر کی صورتحال
- اگلے 12 گھنٹے کے دوران خلیج منار اور اس سے متصل جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوبی تمل ناڈو، مغربی سری لنکا کے ساحلی علاقے میں سمندر میں طغیانی اور بہت زیادہ طغیانی رہنے کا امکان ہے۔ 4دسمبر کی شام تک کومورین علاقے، اس سے متصل جنوب –مشرقی بحر عرب اور کیرالہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں بہت زیادہ طغیانی رہے گی۔
4.ماہی گیروں کیلئے وارننگ اور مشورہ
ماہی گیروں کومشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران خلیج منار، اس سے متصل جنوب مغربی خلیج بنگال اور جنوبی تمل ناڈواور سری لنکا کے شمالی ساحلی سمندر میں نہ جائیں اور اگلے 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ کے ساحل لکش دیپ، مالدیپ کے ساحلی علاقوں اور اس سے متصل جنوب مشرقی بحرعرب کے سمندر میں نہ جائیں۔
سمندری طوفان سے متعلق تازہ جانکاری کےلئے ویب سائٹ www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور www.mausam.imd.gov.in پر رجوع کریں۔
*************
( م ن ۔ و ا ۔ ک ا(
U. No. 7807
(Release ID: 1678237)
Visitor Counter : 144