کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور امریکہ نے دانشورانہ املاک تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 03 DEC 2020 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3/دسمبر 2020 ۔ صنعت و تجارت کی وزارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس (یو ایس پی ٹی او) کے ساتھ دانشورانہ املاک تعاون کے شعبے سے متعلق 2 دسمبر 2020 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گرو پرساد موہاپاترا اور امریکہ کے دانشورانہ املاک امور کے انڈر سکریٹری آف کامرس اور امریکہ کے پیٹنٹ و ٹریڈ مارک آفس (یو ایس پی ٹی او) کے ڈائریکٹر جناب آندرے ای ایانکو نے ایک ورچول دستخطی تقریب کا انعقاد کیا۔

مرکزی کابینہ نے 19 فروری 2020 کی اپنی میٹنگ میں دانشورانہ املاک تعاون کے شعبے میں امریکہ کے پیٹنٹ و ٹریڈ مارک آفس (یو ایس پی ٹی او) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی تھی۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دانشورانہ املاک تعاون کو حسب ذیل طریقے سے بڑھانا ہے:

  1. عوام، صنعتوں، یونیورسٹیوں، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) تنظیموں اور چھوٹی و اوسط درجے کی کمپنیوں کے درمیان پروگرام میں شراکت داری کے توسط سے پروگراموں اور شرکاء کے ذریعے انفرادی یا اجتماعی طریقے سے لین دین اور بہترین طور طریقوں، تجربات اور معلومات  کی سہولت بہم پہنچانا۔
  2. ٹریننگ سے متعلق پروگراموں، ماہرین کے تبادلوں، تکنیکی تبادلوں اور آؤٹ ریچ سے متعلق سرگرمیوں میں اشتراک۔
  3. پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ، جغرافیائی اشاریہ جات اور صنعتی ڈیزائن کے ساتھ ہی ساتھ دانشورانہ املاک حقوق کے تحفظ، نفاذ اور استعمال کے لئے درخواست کے رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کے لئے طریقہ کار پر اطلاعات اور بہترین طور طریقوں کا تبادلہ۔
  4. دانشورانہ املاک میں خودکاری اور جدید کاری سے متعلق پروجیکٹوں، نئی دستاویز سازی اور اطلاعاتی نظامات کے فروغ اور نفاذ سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ اور دانشورانہ املاک، دفتری خدمات کے بندوبست سے متعلق طریقہ کار۔
  5. روایتی علوم سے متعلق مختلف امور کو سمجھنے کے لئے تعاون، روایتی علوم سے متعلق دستاویز سے وابستہ اور روایتی علوم کے تحفظ کے لئے موجودہ دانشورانہ املاک نظامات کے استعمال کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے سمیت بہترین طور طریقوں کا تبادلہ۔
  6. باہمی تعاون سے متعلق دیگر سرگرمیوں کی شکل میں شرکاء کے ذریعے آپسی فیصلے سے طے کئے گئے امور۔

دونوں فریق مفاہمت نامے کے نفاذ کے لئے دو سالہ ورک پلان تیار کریں گے، جس میں کارروائی کی گنجائش سمیت تعاون سے متعلق سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی شامل ہوگی۔

مفاہمت نامہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے ایک طویل راستہ طے کرے گا اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات  سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ خاص طور پر دوسرے ملک میں اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں کے تناظر میں۔ یہ عالمی اختراعات میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے ملک کی سمت میں بھارت کے سفر کے لئے ایک اہم قدم ہوگا اور قومی آئی پی آر پالیسی 2016 کے مقاصد کو آگے بڑھائے گا۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7789



(Release ID: 1678199) Visitor Counter : 187