وزارتِ تعلیم

آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور تکنیکی ادارہ قومی شاہراہ کے نزدیکی حصوں کو اپنائیں گے


18 آئی آئی ٹی ،26 این آئی ٹی 190 انجیئرنگ کالجوں نے اس اسکیم کو چنا

Posted On: 03 DEC 2020 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3 دسمبر 2020/آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی اور اے آئی  سی ٹی ای سے  تسلیم شدہ   دیگر انجیئرنگ کالجوں سمیت   ملک بھر  کے  معروف تکنیکی ادارے ، بہترین نتائج کی امید کے ساتھ   رضاکارانہ بنیاد پر  قومی شاہراہوں کے   اپنے نزدیکی حصوں کو  اپنانے  کے لئے  ہندستانی قومی شاہراہ    اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے ساتھ  تعاون کریں گے۔  قومی شاہراہ کے   اپنائے گئے   نزدیکی حصوں کا استعمال  فیکلٹی،  تحقیق کاروں  کے لئے   مطالعہ کے   علاقوں کے طور پر  اور صنعت میں   جدید ترین رجحانوں  سے   اداروں کے طلبا کو  متعارف کرانے کے لئے  کیا جائے گا۔

ان پہلوں سے امید ہے کہ اداروں اور صنعت کے درمیان  ایک تال میل بنے گا ، جیساکہ   وزیراعظم جناب  نریندر مودی   کے ذریعہ تصور کیا گیاہے ۔  اس قومی شاہراہ  پروجیکٹوں پر  سول/شاہراہوں کی انجینئرنگ کے میدان میں متعلقہ مہارت کی تشہیر  کے لئے  اداروں اور این ایچ آئی کے درمیان باہمی تعاون بھی ہوگا۔

اس پہل کے تحت  شراکت دار ادارے قومی شاہراہ کے اپنائے گئے   حصوں کی  حفاظت، دیکھ بھال،  گاڑیوں کی  آسان آمدورفت کی سہولت ، بھیڑبھاڑکی ضرورت   کو کم کرنے اور نئی تکنیکوں وغیرہ کے استعمال میں   سدھار کے ممکنات کا مطالعہ کریں گے اور غور و خوض کے لئے  این ایچ اے  آئی کو مناسب مشورہ بھی  دیں گے۔ یہ ادارے نئے پروجیکٹوں   کے تصور ، ڈیزائن اور پروجیٹ کی تیاری کے دوران این ایچ اے آئی کے    ساتھ تعلق رکھیں گے  اور  بہتر سماجی  اقتصادی  نتیجوں کے لئے قومی شاہراہ   کے اپنائے گئے   نزدیکی حصوں  کی آب و ہوا ، زمین کی شکل  اور وسائل کی صلاحیت پر اپنی  خصوصی تجربے کے بنیاد پر متعلقہ   معیارات   اور اختراعات  کا مشورہ دیں گے۔

یہ پہل طلبا برادری میں مقامی  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں  تعاون کا جذبے  بھی پیدا کرے گی۔   این ایچ اے آئی ہر سال  ان اداروں  کے 20 یو جی اور 20 پی جی  طلبا کو انٹرن شپ کی   سہولت کی  پیش کش کرے گا۔   انٹرن شپ کی مدت  ایک سال میں فی طالب علم دو ماہ ہوگی۔   انٹرن شپ کے دوران   گریجویٹ  طالب علموں کو 8 ہزار روپے   اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو   15 ہزار روپے  ہر ماہ    دیئے جائیں گے۔ این ایچ اے آئی ان تعلیمی اداروں میں  تجربہ گاہ کے   بنیادی ڈھانچے کے   تعمیر میں  مدد کرے گا  اور متعلقہ ریسرچ   پروجیکٹ کو  پیش  کرسکتا ہے جو  متبادل  وسیلہ   سامان  کا استعمال کرنے   اور سڑکوں  کے معیار میں سدھار  کرنے میں مدد کرے گا۔

 این ایچ اے آئی کو بہت کم وقت میں  کئی معروف  اداروں سے   اس پہل کے لئے  پرجوش ردعمل  ملا ہے۔   ا ب تک  18 آئی آئی ٹی،  26 این آئی ٹی اور  190  دیگر  معروف انجینئرنگ کالجوں نے اس  اسکیم کو  چنا ہے۔  قومی شاہراہ کے اپنائے گئے   نزدیکی حصے کے لئے   تکنیکی اداروں اور این ایچ اے آئی  کے درمیان   مناسب   این او یو پر  دستخط کئے جارہے ہیں   اور اب تک   تقریباً 200 اداروں نے  اسکیم کے نفاذ کے لئے  پہلے ہی ایم او یو پر  دستخط کئے ہیں۔    امید ہے کہ   سول انجینئرنگ میں گریجویٹ    اور پوسٹ گریجویٹ نصاب چلانے والے   300 سے زیادہ تکنیکی ادارے   پورےملک میں  قومی شاہراہ کے   نزدیکی حصوں کو اپنانے کی  اس اسکیم  میں شامل ہوں گے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7784

 


(Release ID: 1678099) Visitor Counter : 153