امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ڈی جی پی ؍ آئی جی پی کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا


ورچوول طریقے سے اس طرح کی اس پہلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلی کانفرنس کے نکات پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ نے زور دے کر کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہر گز برداشت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی وزیر داخلہ نے 50 انعام یافتگان کو انڈین پولیس میڈل عطا کیا


جناب امت  نے ہدایت دی کہ حفاظتی ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ قومی سلامتی کے منظرنامے میں ایک مربوط طریقہ استعمال کریں


کووڈ-19 عالمی وبا  اور پولیس کی طرف سے حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کے دوران پولیس کے رول پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 02 DEC 2020 10:49PM by PIB Delhi

نئی دلی،2؍ دسمبر،پولیس کے ڈائرکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل کی 55ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے  آج مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے خطاب  کیا۔ کانفرنس میں مختلف مرکزی نیم فوجی دستوں اور ریاستوں کے ، پولیس کے ڈائرکٹرجنرلزاور انسپکٹر جنرلز نے اپنی اپنی ریاستوں سے ، ورچوول طریقے سے شرکت کی۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی کانفرنس ہے، جس کا اہتمام ورچوول طریقے سے انٹیلی جنس بیورو نے کیا تھا۔ شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےمرکزی وزیر داخلہ نے 50 انعام یافتگان کو انڈین پولیس میڈلز سے نوازا اور انہیں ان کی  کامیابیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنی افتتاحی تقریر میں جناب امت شاہ نے قومی سلامتی سے متعلق پالیسی معاملات کو اجاگر کیااور بحران نیز کسی قدرتی آفت سے نمٹنے میں، پیش پیش رہنے والے جانبازوں کے طور پر پولیس کے رول کو سراہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر گز برداشت نہیں ہونی چاہئے۔ شہریوں کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پولیس کی صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ  وہ ہنگامی حالات، قدرتی آفات سے نمٹ سکے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سکیورٹی ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ  قومی سلامتی کے تناظر میں ایک مربوط طریقہ اختیار کریں اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ اور محفوظ ملک بنانے  کے نشانے کوحاصل کریں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےورچوئل طریقے سے بعد میں کانفرنس میں سےشرکت کی۔پچھلی کانفرنس کے عملی نکات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کو اندرونی سلامتی کی صورتحال کا ایک جائزہ پیش کیا گیا اور مجموعی حفاظتی منظرنامے کو ، مزید عوام دوست اقدامات کے ذریعے بہتر بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایل ڈبلیو ای محاذ پر سلامتی دستوں کے مختلف اقدامات  سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیاگیا، جس میں ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی صورتحال کوبہتر بنانے کے لئے مذاکرات کئے گئے۔ ایل ڈبلیو ای کی لعنت سے نمٹنے کے لئے مربوط کارروائی پر زور دیا گیا۔کووڈ-19 عالمی وبا اورپولیس کی طرف سے حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کے دوران پولیس کے رول پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مختلف قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک ایس او پی تیار کرنے کے لئے ، اس سلسلے میں عمل پیرا ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

*************

( م ن ۔ ا س ۔  ک ا(

7769U. No.

 

 


(Release ID: 1677984) Visitor Counter : 181