امور داخلہ کی وزارت
بھارت میں 2020کے ٹاپ 10پولیس اسٹیشنوں کا اعلان
Posted On:
03 DEC 2020 10:30AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 03 ؍دسمبر:حکومت ہند ہرسال ملک بھرکے سب سے بہترکارکردگی کرنے والے پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کرتی ہے تاکہ پولیس اسٹیشنوں کے کام کاج کو مزید بہتربنایاجائے اوران کے درمیان صحت مندمقابلہ آرائی کو فروغ دیاجائے ۔
سال 2020میں ملک کے ٹاپ 10پولیس اسٹیشن درج ذیل ہیں :-
رینک
|
ریاست
|
ضلع
|
پولیس اسٹیشن
|
1
|
منی پور
|
تھوبال
|
نانگ پوک سیک مائی
|
2
|
تمل ناڈو
|
سالیم سٹی
|
اے ڈبلیوپی ایس –سورامان گالم
|
3
|
اروباچل پردیش
|
چانگ لانگ
|
کھرسانگ
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
سورج پور
|
جھلملی (بھیاتھانہ )
|
5
|
گوا
|
جنوبی گوا
|
سانگویم
|
6
|
انڈمان ونکوبارجزائر
|
شمالی اوروسطی انڈمان
|
کالی گھاٹ
|
7
|
سکم
|
مشرقی ضلع
|
پاک یونگ
|
8
|
اترپردیش
|
مرادآباد
|
کانٹھ
|
9
|
دادرا وناگرحویلی
|
دادراوناگرحویلی
|
خان ویل
|
10
|
تلنگانہ
|
کریم نگر
|
جمی کنٹاٹاون پولیس اسٹیشن
|
یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ گجرات کے کچَھ میں2015کی کانفرنس کے دوران ڈائرکٹرجنرل آف پولیس سے خطاب میں کئے گئے وعدے کے مطابق ہے ۔وزیراعظم نے ہدایت دی تھی کہ پولیس اسٹیشنوں کی درجہ بندی کے پیمانے طے کئے جائیں اورفیڈ بیک کی بنیاد پران کی کارکردگی جائزہ لیاجائے ۔
وزارت داخلہ کے ذریعہ اس سال بہترین پولیس اسٹیشنوں کاسروے چنوتی بھرے حالات میں کیاگیا۔کوروناوبائی مرض کی وجہ سے آمدورفت پرلگی مختلف پابندیوں کے دوران دوردراز علاقوں میں واقع پولیس اسٹیشنوں تک پہنچنامشکل تھا۔ اس کے علاوہ یہ سروے حکومت کی گائیڈلائنس کے مطابق کیاگیا۔
وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے کہاہے کہ ہزاروں پولیس اسٹیشنوں میں سے منتخب کئے گئے زیادہ ترپولیس اسٹیشن ملک میں چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں میں واقع ہیں ۔ یہ بات ان پولیس اسٹیشنوں کے معاملے میں بھی صحیح ہے جنھیں ٹاپ 10میں مقام حاصل ہواہے ۔ یہ اس بات کااشارہ ہے کہ جہاں وسائل کی دستیابی ضروری ہے وہاں جرائم کو روکنے اوراس پرقابوپانے اورملک کی خدمت کرنے کے لئے ہمارے پولیس اہلکاروں کی محنت اورایمانداری بھی ضروری ہے ۔
اس سروے کامقصدملک بھرکے 16671پولیس اسٹیشنوں میں سے ٹاپ 10کاانتخاب اعداد وشمارکےتجزیئے ، براہ راست مشاہدہ اور عوام کی رائے کے ذریعہ کرناتھا۔درجہ بندی کا عمل ہرایک ریاست میں درج ذیل شرائط کی بنیاد پربہترین کارکردگی کرنے والے پولیس اسٹیشنوں کے انتخاب سے شروع ہوا:
- جائیداد سے متعلق جرائم
- خواتین کے خلاف جرائم
- کمزورطبقوں کے خلاف جرائم
- گمشدہ افراد ، نامعلوم پائے گئے افراد اورگمنام لاشیں
آخری پیمانہ اس سال متعارف کیاگیا
ہرایک ریاست سے شروع میں منتخب کئے گئے پولیس اسٹیشنوں کی تعداد درج ذیل ہے :
- جن ریاستوں میں پولیس اسٹیشنوں کی تعداد 750 سے زیادہ ہے اس ریاست سےتین کاانتخاب
- دیگرتمام ریاستوں اور دہلی سےدو کا انتخاب
- مرکز کے زیرانتظام ہرایک علاقے سےایک کاانتخاب
درجہ بندی کے اگلے مرحلے کے لئے 75پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کیاگیا۔
آخری مرحلے میں پولیس کی کارکردگی میں خدمات فراہم کرنے کے معیاراور تکنیکوں کی جانچ کرنے کے لئے 19پیمانے طے کئے گئے ۔مجموعی درجہ بندی میں اسے 80فیصدوزن دیاگیا۔بقیہ 20فیصد پولیس اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے اوراہلکاروں کی دستیابی اورشہریوں کی رائے پرمبنی تھا۔شہریوں کی درجہ بندی نزدیکی رہائشی علاقوں ، نزدیکی بازاروں اور پولیس اسٹیشن چھوڑنے والے شہریوں پرمشتمل تھی ۔جن شہریوں سے رائے لی گئی ان میں ہرمنتخب مقام سے 4056افراد یعنی اس رہائشی علاقے کے 60فیصدحصہ کوشامل کیاگیا۔
ملک کی تمام ریاستوں نے وبائی مرض کے دوران اس سروے کومکمل کرنے میں اپنا پوراتعاون دیا۔پولیس اسٹیشنوں کی سالانہ درجہ بندی ہمارے پولیس اہلکاروں کی کڑی محنت کو ظاہرکرتی ہے ، ہمارے پولیس دستے کو حوصلہ فراہم کرتی ہے اور مستقبل کی رہنمائی کے لئے ملک میں پولیس کے کام کاج کے کئی گوشوں پر فیڈبیک فراہم کرتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ پولیس اسٹیشنوں کے بنیادی ڈھانچے ، وسائل اورخامیوں کی تصویربھی فراہم کرتی ہے ۔ پولیس اسٹیشنوں کی سالانہ درجہ بندی کی یہ مشق بہتری کے لئے لگاتاررہنمائی فراہم کرتی ہے ۔
*****************
( م ن ۔ ق ت۔ ع آ)
U-7767
(Release ID: 1677953)
Visitor Counter : 290