وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے مادری زبان میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے بارے میں روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی

Posted On: 02 DEC 2020 6:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج یہاں مادری زبان میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر غور کرے گی اور ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر موصوف نے مادری زبان میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنے سے متعلق ایک اعلی سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے ، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹرز ، ماہرین تعلیم اور وزارت کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔ میٹنگ کا ایجنڈا این ای پی۔2020 کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا اور غور وخوض کرنا تھا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ آج یہ میٹنگ وزیر اعظم کے ویژن کے حصول کی سمت میں ایک قدم ہے جس میں طالب علم اپنی مادری زبان میں طب، انجینئرنگ اور قانون وغیرہ جیسے پیشہ وارانہ کورسز کی تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کسی بھی طالب علم پر کسی زبان کو تھوپا نہیں جائے گا لیکن خصوصی اختیار عطا کرنے والے التزامات کئے جانے چاہئیں تاکہ ذہین طلباء انگریزی زبان کا علم نہ ہونے کی وجہ سے تکنیکی تعلیم سے محروم نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی اسٹیک ہولڈرز نئی تعلیمی پالیسی- 2020 پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں۔

                                                   ******

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

 U: 7753



(Release ID: 1677894) Visitor Counter : 230