وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے سرحدی سڑکوں کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی بی آر) کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 02 DEC 2020 6:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2 /دسمبر  2020 ۔ لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے یکم دسمبر 2020 کو ستائیسویں ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈس (ڈی جی بی آر) کی ذمے داری سنبھالی۔

لیفٹیننٹ جنرل چودھری کو 1983 میں انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون سے کارپس آف انجینئرس میں کمیشن ملا تھا۔ انھوں نے انڈین آرمی کے سبھی باوقار کورسیز اٹینڈ کئے، جن میں ڈیفنس سروس اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں اسٹاف کورس، آرمی وار کالج، مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی میں ہائر کمانڈ کورس شامل ہیں۔ انھوں نے آئی آئی ایس سی بنگلور سے ایم ٹیک کیا ہوا ہے۔

سرحدی سڑکوں کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمے داری سنبھالنے سے قبل وہ وزارت دفاع (آرمی) کے انٹیگریٹیڈ ہیڈ کوارٹرس پر کیو ایم جی برانچ میں ایل ڈبلیو اینڈ ای کے اے ڈی جی تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل چودھری نے ایکس یدھ ابھیاس کے ایک جزو کے طور پر یو ایس انجینئر بریگیڈ کے ساتھ پہلے اور واحد انجینئر بریگیڈ ایکسرسائز کا خاکہ تیار کیا اور اسے کنڈکٹ کیا۔ وہ ایکس فورس 18 کے ایکسرسائز ڈائریکٹر بھی نامزد کئے گئے، جو کہ 18 ممالک پر مشتمل ایک کثیر ملکی مشق تھی، جسے 2016 میں ہیومانٹیرین مائن ایکشن (ایچ ایم اے) کے طور پر انجام دیا گیا تھا۔

جنرل آفیسر متعدد اسٹاف ، انسٹرکشنل اور کمانڈ سے متعلق تقرریوں پر بھی فائز رہے۔ ان کی کچھ اہم تقرریوں میں ایک انڈیپنڈنٹ فیلڈ کوائے، انجینئر یونٹ کی کمان اور ایک انجینئر بریگیڈ کی کمان بھی شامل ہے۔ وہ چیف انجینئر جنوبی کمان بھی رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DGBRLYP1.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7752



(Release ID: 1677791) Visitor Counter : 144