نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
دوتی چند اور کے ٹی عرفان کو ٹاپس کور گروپ میں شامل کیا گیا ، ساتھ ہی چند ہنرمند نوجوان ایتھلیٹوں کو بھی ترقیاتی گروپ میں شامل کیا گیا
Posted On:
29 NOV 2020 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 نومبر2020: مشن اولمپک کمیٹی کی 26 نومبر کو منعقد 50 ویں میٹنگ میں ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم (ٹاپس) کے کور گروپ میں آٹھ ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سات ٹرینڈ اینڈ فیلڈ ایتھلیٹوں کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم کے ترقیاتی گروپ میں شامل کیا گیا۔
ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم کے کور گروپ میں ایتھلیٹوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی رفتار اور اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کے لئے ان کی صلاحیت یا ان کی کارکردگی سے اولمپک کے لئے اہلیت حاصل کرنے کے اعلیٰ امکان پر مبنی ہے۔ درج ذیل ایتھلیٹوں کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم میں شامل کیا گیا ہے : شوپال سنگھ ( مرد جیولین تھرو اور اولمپک کے لئے اہل ) ، انورانی (خاتون جیولین تھرو)، کے ٹی عرفان (مردوں کی 20 کلومیٹر پیدل چال اور اولمپک کے لئے اہل ) ، اروکیا راجیو (مرد 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے ) ، نوا نرمل ٹام (مردوں کی 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے)، ایلکس اینتھونی (مردوں کی 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے )، ایم آر پوامّا (خواتین 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے ) اور دوتی چند (خاتون 100 میٹر اور 200 میٹر دوڑ) ۔بھارت نے 2019 ورلڈ چیمپئن شپ میں 4x400 میٹر مکس ریلے میں اولمپک کوٹہ حاصل کیا ہے۔
کارکردگی کے جائزہ کے بعد ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم کا حصہ رہے ایتھلیٹوں کو اس اسکیم میں برقرار رکھا گیا ہے، جس میں نیرج چوپڑا ، ہیما داس اور تجندر پال سنگھ تور شامل ہیں۔ ٹرپل جمپر ارپندر سنگھ کو ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے۔
ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم کے ترقیاتی گروپ میں درج ذیل سات ایتھلیٹوں کو شامل کیا گیا ہے : ہرش کمار (مردوں کی 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے )، ویرا منی ریوتی (خاتون کی 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے )، ودیا آر (خاتون کی 400 میٹر اور 4x400 میٹر ریلے )، تیجسون شنکر (مرد اونچی کود) ، شیلی سنگھ (خاتون لمبی کود) ، سینڈرا بابو (خاتون کی ٹرپل جمپ) اور ہرشیتا سہراوت (خاتون ہیمر تھرو)۔
****
(م ن ۔ ق ت ۔ م ص)
U- 7739
(Release ID: 1677655)
Visitor Counter : 140