ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حکومت نے پیرس معاہدہ کے نفاذ کے لئےایک اعلی سطحی وزارتی کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
02 DEC 2020 1:11PM by PIB Delhi
نئی دلی،2؍ دسمبر،آب ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنے قول پر عمل کرتے ہوئےہندوستان کی سنجیدگی کی دوبارہ توثیق کے ایک قدم کے طور پر ماحولیات، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے پیرس معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی بین وزارتی اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پیرس معاہدے کے نفاذ کےلئے اعلیٰ کمیٹی (اے آئی پی اے)کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق معاملات کے لئے ایک مشترکہ کوشش کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان پیرس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں بشمول اس کے قومی سطح پرہدف بند تعاون (این ڈی سی) کو پورا کرنے کے لئے صحیح راستے پر گامزن ہے۔
14 وزارتوں کے اعلیٰ عہدیداران پیرس معاہدے کے نفاذ کے لئے اعلیٰ ترین کمیٹی (اے آئی پی اے) کے رکن ہوں گے، جو ہندوستان کےقومی سطح پرہدف بند تعاون (این ڈی سی)کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مقررہ اہداف کی نگرانی، جائزہ کے سلسلے میں وقتاً فوقتاتازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں گے تاکہ پیرس معاہدے کی ضرورتوں کو پورا کیاجا سکے۔
پیرس معاہدے کے نفاذ کے لئے اعلیٰ ترین کمیٹی (اے آئی پی اے)کا ایک دیگر کلیدی کام پیرس معاہدے کی دفعہ -6 کے تحت ہندوستان میں کاربن بازاروں کو منضبط کرنے، پیرس معاہدے کی دفعہ-6 کے تحت پروجیکٹوں یا سرگرمیوں پر غوروخوض کرنے کے لئے رہنما خطوط تیار کرنے، کاربن کی قیمت، بازار میکانزم سے متعلق رہنما خطوط جاری کرنے اور اسی طرح دیگر اہم معاملات جو کہ آب و ہوا کی تبدیلی اور قومی سطح پر ہدف بند تعاون (این ڈی سی) سے متعلق ہوں، کے لئے رہنما خطوط جاری کرنے کے لئے ایک قومی اتھارٹی کے طور پر کام کرنا ہے۔ یہ کمیٹی آّب و ہوا کی تبدیلی کے شعبے میں نجی سیکٹر کے ساتھ ساتھ کثیر رُخی اور ؍ دو طرفہ ایجنسیوں کے تعاون کونوٹ کرے گی اور قومی ترجیحات کے ساتھ آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی کارروائیوں کےلئے رہنما خطوط فراہم کرے گی۔
سال 2021 میں پیرس معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا اور قومی نظام کو مستحکم کرنے اور آب و ہوا کے اقدامات کی نگرانی اور اس پرعمل درآمد کرنے کے لئے ادارہ جاتی انتظامات کے لئے اے آئی پی اے کا قیام مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ہندوستان دنیا کے چند ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اپنی قیادت کو برقرار رکھے گا، جن کے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقدامات پیرس معاہدے کے مقاصد کے عین مطابق ہیں۔
Detailed Notification
***
( م ن ۔ م ع ۔ ک ا(
U. No. 7736
(Release ID: 1677650)
Visitor Counter : 360