وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کے ذریعے برہموز میزائل کا کامیاب تجربہ

Posted On: 01 DEC 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دلی،2؍ دسمبر، بحریہ سے الگ کر لئے گئے ایک جہاز پر  آج صبح 9بجےجہاز شکن موڈ میں برہموزسپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے ذریعے یہ کامیاب تجربہ کیا گیا۔میزائل نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عین نشانے پر وار کیا۔

برہموز ایک سپر سونک کروز میزائل ہے، جو ڈی آر ڈی او اورروس کےایم پی او ایم کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔ این پی او ایم برہموز ایرو اسپیس مشترکہ ملکیت تھی، جو برہموز ایرواسپیس پرائیویٹ لمیٹیڈ بن گئی۔ اس میزائل نے اپنے کامل جہاز شکن اور زمین پر حملہ کرنے کی  بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ جدید دور کے مشکل ترین جنگی  میدانوں میں ایک اہم قوت کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا۔ اس میزائل کو ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں شعبوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

برہموز کا پہلا تجربہ2011 میں کیا گیا تھا اور اب تک مختلف  جہازوں، موبائل خودکار لانچروں اور ایس یو-30  ایم کے آئی ایئر کرافٹ سے متعدد بار اس کا تجربہ کیا جا چکا  ہے۔

 

*************

( م ن ۔ م ع ۔  ک ا(

U. No. 7729



(Release ID: 1677638) Visitor Counter : 150