مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بمبئ اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل لکھنؤمیونسپل کارپوریشن کے 200کروڑروپے کی مالیت کے میونسپل بانڈز کا اجرا


یہ 10 سالہ بانڈ،450کروڑروپے کی مجموعی بولیوں کے ساتھ کثیرسرمایہ کاری کا راغب کرتاہے ، جس میں کوپن کی 8.5فیصدکی ترغیبی شرح شامل ہے

لکھنؤ،مشن امرت کے تحت مہواکے ذریعہ ترغیب شدہ میونسپل بانڈز شروع کرنے والا ،9 واں شہربن گیاہے

ایل ایم سی کو، سود کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے، 26کروڑروپے حاصل ہوں گے

ہراول ترغیباتی رقم ، میونسپل کارپوریشن پر، تخفیفی سودی بوجھ 2فیصد تک کم کرے گی

مالیاتی اورمیونسپل گورننس کو بہتربنانے ، شہرکوخودکفالت کی جانب پیش رفت کرنے –شہری بنیادی ڈھانچے کی فروغ کے لئے حمایت فراہم کرنے –آتم نربھرشہرکو آتم نربھربھارت کاایک حصہ بنانے کے لئے فروغ دینا

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ، قومی اسٹاک ایکسچینج میں، بی ای ایل ایل تقریب میں شرکت

توقع ہے کہ غازی آباد، وارانسی ، آگرہ اورکانپور بھی آئندہ مہینوں میں میونسپل بانڈز جاری کریں گے

Posted On: 02 DEC 2020 11:32AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 2؍دسمبر:آج  بمبئ اسٹاک ایکسچینج  میں  ،لکھنؤمیونسپل کارپوریشن ( ایل ایم سی )  کے 200کروڑروپے کی مالیت کے میونسپل بانڈز کا اجراکرکے اسے بی ایس ای کی فہرست میں شامل کردیاگیا۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج بمبئی میں قومی اسٹال ایکسچینج کی بیل تقریبات میں شرکت کی ۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤمیونسپل بانڈز جاری کرنے والا ملک کا9واں شہربن گیاہے ، جسے امرت مشن  ( اٹل مشن برائے تجدیدنواورشہری منتقلی )کے تحت حکومت ہند کی ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت کے ذریعہ شروع کیاگیاہے ۔بانڈزکے اجراسے یہ بات یقینی ہوگی کہ ایل ایم سی اپنے سود کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے 26کروڑروپے حاصل کرسکے گا۔ ہراول ترغیباتی رقم ، میونسپل کارپوریشن پر، تخفیفی سودی بوجھ 2فیصد تک کم کرے گی۔اس سے مالیاتی اور میونسپل گورننس کو بہتربنانے ، شہرکو خودکفالت کی راہ پرآگے بڑھنے اورشہری ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے ضروری حمایت کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ آتم نربھرشہرکو آتم نربھربھارت کے حصے کے طورپربھی فروغ دے گا۔

لکھنؤمیونسپل کارپوریشن ( ایل ایم سی ) نے 13نومبر، 2020کوکامیابی کے ساتھ اپنے پہلے میونسپل بانڈز کا اجراکیاجسے آج فہرست میں شامل کرلیاگیاہے اور اب یہ بابمے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکرسکتاہے ۔ 100کروڑروپے مالیت کے مجموعی اجرا نے ( 100کروڑروپے تک گرین شواختیارسمیت ) قابل ذکرسرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کیااور 450کروڑروپے مالیت کی مجموعی بولیاں وصول کیں ۔ یہ ایک دس سالہ بانڈکے لئے 8.5فیصدکی اعلیٰ  ترغیباتی کوپن شرح پربند ہوا ،جوکہ خاص طورپر کووڈ کے دورمیں ایک ریکارڈ ہے اوراعلیٰ معیاری اورمستحکم ڈھانچے والے میونسپل بانڈز کے لئے سرمایہ کاروں کے مطالبے کا عکاس ہے ۔

یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ یہ پہلامیونسپل بانڈ ہے جسے شمالی ہندوستان سے جاری کیاگیاہے جب کہ امرت اسکیم کے آغاز کے بعد اترپردیش سے بھی جاری ہونے والا پہلا بانڈہے۔اس بانڈکے اجرا کے لئے قابل ذکرمطالبے سے سرمایہ کاروں کا نمایاں مفاد اس بات کا عندیہ ہے کہ اس سے اقتصادی  ماحول میں بہتری آئے گی ۔اس نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے قائم کردہ اس شاندار رجحان کی تقلید کی ہے جس نے جنوری ، 1998میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کومالیہ فراہم کرنے کی غرض سے ،ریاستی سرکارکی ضمانت کے بغیر، 100کروڑروپے کی مالیت کے پہلے میونسپل بانڈز جاری کئے تھے ۔ اترپردیش کی سرکاراورحکومت ہند نے اس اجراکو اپنی پوری حمایت فراہم کی ہے جو شہری گورننس میں ایک جامع تبدیلی کا مظہرہے اور جو مزید مارکیٹ وابستگی اور شفاف مقامی انتظامیہ کی راہ ہموارکرے گا۔ اترپردیش کی سرکار، لکھنؤمیونسپل کارپوریشن کی قائم کردہ اس شاندارمثال سے روشنی حاصل کرنے کے لئے ریاست میں دیگرمقامی اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرناچاہتی ہے ۔ توقع ہے کہ غازی آبادکی میونسپل کارپوریشن اوراس کے بعدوارانسی ، آگرہ اور کانپور جیسے دیگرشہربھی آنے والے مہینوں میں میونسپل بانڈز جاری کریں گے جس کے بعد ریاست میں چھوٹے میونسپل اداروں میں سے کچھ بھی بانڈجاری کرسکتے ہیں ۔

 لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری اس بانڈکو انڈیاریٹنگ میں  ‘اے اے ’کی ریٹنگ دی گئی ہے جب کہ برک ورک ریٹنگ کے ذریعہ اسے ‘اے اے (سی ای ) ’کی ریٹنگ دی گئی ہے ۔ اس ایشوسے حاصل ہونے والے مالیہ سے  پانی کی فراہمی کے ایک پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی جائے گی جو کہ حکومت ہند کی امرت اسکیم کے تحت نافذ کیاجارہاہے نیز اسے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ میں بھی استعمال کیاجائے گا۔ لکھنؤمیونسپل کارپوریش بانڈ کی مدت دس سال ہے اور اسے 7  ایس ٹی آرآرپیز ( اے ٹوجی ) کے ساتھ ‘ اسٹرپ’بانڈ کے طورپر نصب کیاگیاہے ، جب کہ اس کی اصولی ادائیگی چوتھے سال سے 10ویں سال تک 7یکساں سالانہ ادائیگیوں کے ذریعہ کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں اثاثوں کے تحفظ کے لئے ایک منظم ادائیگی کا طریقہ کاروضع کیاگیاہے تاکہ اصل اورسود ، دونوں طرح کی ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایاجاسکے ۔

اترپردیش میں ایک شہری مقامی ادارے سے جاری اس پہلے بانڈکی اہمیت ، شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لئے وسائل کو وسیع مقدارمیں حاصل کرنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ لکھنؤمیونسپل کارپوریشن کو شہری گورننس کا ایک  ماڈل بنانے کامظہرہے ۔

*****************

 

( م ن ۔     اع۔ ع آ)

(02.12.2020)

U-7732



(Release ID: 1677632) Visitor Counter : 146